قانونی کارروائی کے بغیر نہ بے دخلی ہوگی، نہ ڈھانچے ہٹائے جائیں گے: جاوید رانا

تاثیر23 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

سری نگر، 23 اکتوبر:جموں و کشمیر کے وزیر برائے جنگلات، ماحولیات اور قبائلی امور جاوید رانا نے جمعہ کے روز کہا کہ قانونی کارروائی مکمل کیے بغیر کسی قبائلی خاندان کو بے دخل نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی کسی ڈھانچے کو ہٹایا جائے گا۔
جنگلاتی حقوق ایکٹ 2006 سے متعلق تیسری علاقائی جائزہ کانفرنس کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جاوید رانا نے کہا کہ کئی علاقوں سے شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ قبائلی خاندانوں کے ڈھانچوں کو غیر قانونی طور پر منہدم کیا جا رہا ہے اور ہٹایا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق، اس کے جواب میں محکمہ قبائلی امور اور محکمہ جنگلات نے ایک سرکیولر جاری کیا، جس میں ہدایت دی گئی ہے کہ قانونی طریق? کار اپنائے بغیر نہ کسی کو بے دخل کیا جائے اور نہ ہی کوئی ڈھانچہ ہٹایا جائے۔ انہوں نے کہا: ’’اس سے بہت سے لوگ مثبت طور پر متاثر ہوئے ہیں۔‘‘
انہدامی کارروائیوں کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ ڈھانچوں کو من مانے طریقے سے منہدم نہیں کیا جائے گا، تاہم غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کو ہٹایا جائے گا۔ انہوں نے کہا: ’’غیر قانونی ڈھانچے اور تجاوزات ہٹائے جائیں گے۔‘‘
جاوید رانا نے کہا کہ جموں و کشمیر میں جنگلاتی حقوق ایکٹ نافذ ہو چکا ہے اور کئی قبائلیوں کو اس کے تحت فوائد ملے ہیں، جن میں گرام سبھاؤں کے ذریعے زمین کی الاٹمنٹ بھی شامل ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں یہ عمل سست رہا ہے۔