آٹو پک اپ کی ٹکر سے چچا بھتیجا ہوئے جاں بحق،دو خواتین ساتھ پانچ افراد ہیں زخمی

تاثیر3 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

          سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) روہتاس ضلع دینارا تھانہ علاقہ کے کھنیتا گاؤں میں آج سڑک حادثہ میں دو لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی ۔ مرنے والوں میں 58 سالہ شری بھگوان بند اور 45 سالہ ہریندر بند دونوں چچا بھتیجا تھے، جو بکسر کے واسودیوا بند ٹولی کے رہنے والے تھے ۔ حادثہ میں دو خواتین کے ساتھ پانچ افراد شدید زخمی ہو ئے ہیں ۔ تمام زخمیوں کو مقامی لوگوں کی مدد سے مرکز صحت میں داخل کرایا گیا ہے ۔ متوفی بھگوان بند فالج کے علاج کے لئے دینارہ کے مٹھیا گاؤں کے ایک نجی اسپتال گئے تھے، علاج کے بعد وہ اپنے خاندان کے ساتھ آٹو رکشہ سے اپنے گاؤں لوٹ رہے تھے کہ کھنیتا گاؤں کے قریب حادثہ ہوا ۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی دینارہ پولس جائے وقوعہ پر پہنچی، دونوں گاڑیوں کو قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کر دی، دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ​​صدر اسپتال سہسرام بھیجا زخمیوں کا فی الحال علاج جاری ہے ۔