تاثیر29 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفٰی) قومی قانونی خدمات اتھارٹی کی ہدایات اور رہنمائی کے تحت، بہار ریاستی قانونی خدمات اتھارٹی کے تعاون اور محکمۂ تعلیم و سینٹر ڈائریکٹر، کوچ پروجیکٹ کی مشترکہ کوششوں سے مختلف اسکولوں میں ’’محفوظ بچپن مہم‘‘ کے تحت بیداری پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔
اس مہم کا بنیادی مقصد بچوں کو ان کے حقوق سے آگاہ کرنا اور کم عمری کی شادی، بچوں سے مزدوری کرانے، جنسی استحصال اور سائبر جرائم جیسے مسائل سے ان کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔اسی سلسلے میں جمعرات کو مڈل اسکول منکولی میں طلبہ نے صبح کی ریلی نکال کر لوگوں کو بیدار کیا۔ مہم کے تحت پینٹنگ، نکڑ ناٹک اور دیگر بیداری سرگرمیوں کے ذریعے بچوں کو حقوقِ اطفال، پوکسو ایکٹ اور بچوں کے تحفظ سے متعلق قوانین کی معلومات فراہم کی گئیں۔پروگرام میں کوچ پروجیکٹ کے سینٹر ڈائریکٹر رام ونئے کمار، راجنندنی، ممتا کماری، پریانکا کماری، اسکول کے ہیڈ ماسٹر بھروسی پنڈت، سورنِم پریہ، محمد ابو بکر سمیت کئی اساتذہ موجود تھے

