تاثیر26 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 26 نومبر: یومِ آئینکے موقع پر نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا (این ایس یو آئی) کے کارکنوں نے جمعرات کو دہلی یونیورسٹی کے احاطے میں آئین بچاؤ مارچ نکالا۔ یہ مارچ پٹیل چیسٹ سے شروع ہوکر آرٹس فیکلٹی گیٹ تک پہنچا۔
مارچ میں این ایس یو آئی کے عہدیداروں، طلبہ رہنماؤں اور بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔
اس مارچ کے ذریعے این ایس یو آئی نے آئین کے احترام، جمہوری اقدار کی حفاظت اور آئینی حقوق کے تحفظ کا پیغام دیا۔
اس موقع پر این ایس یو آئی کے قومی میڈیا انچارج روی پانڈے نے کہا کہ ہندوستانی آئین ہماری جمہوریت کی بنیاد ہے، جو ہر شہری کو مساوات، انصاف اور بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔ آئین کی حفاظت کرنا صرف ہماری ذمہ داری نہیں بلکہ ہمارا عزم بھی ہے۔

