تاثیر26 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 26 نومبر: بہار کے سارن ضلع کے سون پور میں جاری عالمی شہرت یافتہ ہری ہر علاقہ میلے میں مویشی پالنے والوں اور تاجروں کی سہولت کے لیے محکمہ مویشی پروری کی جانب سے وسیع پیمانے پر انتظامات کیے گئے ہیں۔ اسی سلسلے میں محکمہ مویشی پروری کے مرکزی پنڈال کا افتتاح سارن ڈویڑن کے علاقائی ڈائریکٹر ڈاکٹر کانتا پرساد نے کیا۔ اس موقع پر مرکزی حکومت کے محکمہ ڈیری و مویشی پروری کے ایڈیشنل سکریٹری راماشنکر سنہا خصوصی طور پر موجود رہے۔
ایڈیشنل سکریٹری راماشنکر سنہا نے محکمہ کے ڈائریکٹوریٹ پٹنہ کے ڈاکٹر دنیش کمار جونپوری اور ویشالی کے ضلع مویشی پروری افسر ڈاکٹر روی شنکر ودیارتھی کے ہمراہ میلہ احاطے میں قائم عارضی مویشی طبی کیمپوں، گھوڑا وارڈ اور بکری وارڈ کا معائنہ کیا۔ اس دوران انہوں نے مویشیوں کی صحت، علاج معالجے کی سہولتوں اور بیماریوں سے بچاو? کے لیے کیے گئے انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔

