تاثیر2 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
بھاگلپور، 2 نومبر:چھٹھ مہاپرو کے پیش نظر عقیدت مندوں کی سہولت اور گھاٹوں پر صاف ستھرا و محفوظ ماحول یقینی بنانے کے لیے نوگچھیا نگر پریشد نے خصوصی صفائی مہم شروع کر دی ہے۔ضلع مجسٹریٹ بھاگلپور کی ہدایات کی روشنی میں نگر پریشد کی ٹیم مختلف چھٹھ گھاٹوں کی صفائی اور انتظامات میں مصروف ہے۔ اسی سلسلے میں وارڈ نمبر 22 واقع گوپال گوشالہ چھٹھ گھاٹ کی بڑے پیمانے پر صفائی کی گئی۔ گھاٹ سے کچرا ہٹانے کے ساتھ صفائی اور جراثیم سے تحفظ کے لیے چونے اور بلیچنگ پاو?ڈر کا بھی چھڑکاو? کیا گیا۔
نگر پریشد نوگچھیا کے ایگزیکٹو افسر نے بتایا کہ ضلع مجسٹریٹ کی ہدایات کے مطابق یہ خصوصی صفائی مہم چھٹھ مہاپرو کے اختتام تک مسلسل جاری رہے گی۔ اس دوران تمام اہم چھٹھ گھاٹوں اور ان تک جانے والے راستوں کی باقاعدہ صفائی کی جائے گی، جبکہ صحت و صفائی کے پیش نظر بلیچنگ پاو?ڈر اور چونے کا چھڑکاو? بھی جاری رکھا جائے گا۔

