تاثیر26 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 26 نومبر : دہلی یونیورسٹی کا دوسرا ادبی میلہ (ڈی یو ایل ایف 2.0) 12 سے 14 فروری 2027 تک منعقد کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ جمعرات کو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر یوگیش سنگھ کی صدارت میں منعقدہ ادبی میلہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ میلے کے انعقاد کے سلسلے میں ہونے والے اس پہلے اجلاس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر یوگیش سنگھ نے کہا کہ گزشتہ سال منعقد ہونے والا دہلی یونیورسٹی کا پہلا ادبی میلہ بہت کامیاب رہا تھا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس مرتبہ یہ پروگرام مزید بڑے پیمانے پر منعقد ہوگا۔

