تاثیر4 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
ممبئی، 04 نومبر: بالی ووڈ کی معروف گلوکارہ کنیکا کپور نے اپنے شوہر اور کاروباری شخصیت گوتم ہاتھی رمانی سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں نے 2022 میں لندن میں ایک نجی تقریب کے دوران شادی کی تھی۔ شادی کے تقریباً چار سال بعد کنیکا نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے رشتے کے خاتمے کی اطلاع دی۔ تاہم، انہوں نے علیحدگی کی وجہ کا انکشاف نہیں کیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے مداحوں اور قریبی لوگوں سے اس مشکل وقت میں ان کی نجی زندگی کا احترام کرنے کی اپیل کی ہے۔
کنیکا نے اپنی پوسٹ میں لکھا، ’’پیارے دوستوں اور خاندان کے لوگوں، کافی غور و فکر کے بعد میرے شوہر اور میں نے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم نے جو وقت ساتھ گزارا، اس کے لیے میں شکر گزار ہوں اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہوں۔ آگے بڑھتے ہوئے آپ سب سے ہماری نجی زندگی کا احترام کرنے اور کچھ سمجھ داری کا مظاہرہ کرنے کی درخواست کرتی ہوں۔‘‘ ان کے اس اعلان کے بعد سے ہی یہ خبر موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔

