عالمی اسنوکر چمپئن شپ میں ہندوستان کا پرچم بلند

تاثیر22 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

ممبئی، 22 نومبر: سینٹرل ریلوے کے کھلاڑیوں نے بین الاقوامی اور قومی سطح پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھیلوں کی دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ سینٹرل ریلوے کی کھلاڑی انوپما رام چندرن نے اندور میں منعقدہ آئی بی ایس ایف عالمی خواتین اسنوکر چمپئن شپ 2026 کا خطاب اپنے نام کرلیا، جبکہ ریلوے کی نشانہ بازی ٹیم نے مغربی بنگال کے آسنسول میں منعقدہ 59ویں آل انڈیا ریلوے شوٹنگ چمپئن شپ میں مجموعی طور پر چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔