تاثیر2 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
ٹھاکرگنج (محمد شاداب غیور)
کشنگنج پولیس محکمہ کے لیے پیر کا دن باعثِ فخر رہا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ سنتوش کمار نے پولیس انسپکٹر محمد مقصود عالم اشرفی کو بہار پولیس سروس کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (بنیادی زمرہ)، پے لیول-09 کے عہدے پر عارضی طور پر قائم مقام انتظامی چارج ملنے کے بعد تین اسٹار لگا کر اعزاز سے سرفراز کیا۔
بہار حکومت کے محکمہ داخلہ (پولیس برانچ) اور محکمہ عمومی انتظامیہ، بہار، پٹنہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کی روشنی میں انہیں یہ اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اس موقع پر پولیس سپرنٹنڈنٹ سنتوش کمار نے انہیں نئی ذمہ داری کے لیے مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تقریبِ اعزاز میں موجود پولیس افسران نے بھی محمد مقصود عالم اشرفی کو نئی ذمہ داری ملنے پر خوشی کا اظہار کیا اور انہیں مبارک باد دی۔ تمام افسران نے امید ظاہر کی کہ وہ اپنے تجربے، فرض شناسی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بنیاد پر نئی ذمہ داری کو بخوبی انجام دیں گے۔ پولیس محکمہ میں انسپکٹر سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے عہدے کا قائم مقام چارج ملنا ان کے پیشہ ورانہ سفر کی ایک اہم کامیابی تصور کی جا رہی ہے۔ تین اسٹار لگا کر انہیں نئی ذمہ داری کے لیے باضابطہ طور پر اعزاز سے نوازا گیا۔
اس موقع پر پولیس محکمہ کے افسران اور اہلکاروں میں خوشی کا ماحول دیکھنے کو ملا۔

