تاثیر4 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
سیوان، 4 نومبر:ووٹر لسٹ کی خصوصی جامع نظرثانی (ایس ا?ئی ا?ر) کے معاملے پر بدھ کے روز سیوان میں این ڈی اے نے اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کیا۔ ’’جمہوریت بچاو?، انارکی ہٹاو?‘‘ پدیاترا میں بی جے پی، جے ڈی یو، ایل جے پی (رام ولاس)، ہم اور راشٹریہ لوک مورچہ سمیت این ڈی اے کے مختلف اتحادی جماعتوں کے رہنماو?ں، عوامی نمائندوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ببنیا موڑ واقع سیوا جیوتی چوک سے شروع ہونے والی پدیاترا شہر کے مختلف راستوں سے گزرتے ہوئے گوپال گنج موڑ پہنچی، جہاں یہ ایک بڑے جلسۂ عام میں تبدیل ہوگئی۔
جلسے سے مرکزی وزیر راج بھوشن نشاد، بہار حکومت کے سابق وزیر و سیوان کے رکن اسمبلی منگل پانڈے، وزیر سنیل کمار، مہاراج گنج کے رکن پارلیمنٹ جناردن سنگھ سگریوال اور جے ڈی یو کے قومی جنرل سکریٹری رمیش سنگھ کشواہا سمیت کئی سینئر رہنماؤں نے خطاب کیا اور اپوزیشن، خصوصاً کانگریس کو نشانہ بنایا۔

