مرکزی بجٹ 28-2027 کی تیاریوں کے تحت 13 شعبوں کے 200 سے زائد متعلقین کے ساتھ بجٹ سے پہلے مشاورتی میٹنگیں مکمل

تاثیر27 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 27 نومبر: مرکزی بجٹ 28-2027 کی تیاریوں کے تحت وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے 13 شعبوں کے 200 سے زائد متعلقین کے ساتھ بجٹ سے پہلے مشاورتی میٹنگیں مکمل کر لی ہیں۔ ان میٹنگوں میں کئی اہم تجاویز پر تفصیلی تبادلہ? خیال کیا گیا۔
وزارت خزانہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ نرملا سیتارمن کی صدارت میں مرکزی بجٹ 28-2027 کی تیاریوں کے سلسلے میں بجٹ سے پہلے وسیع پیمانے پر مشاورت کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ ان مشاورتی میٹنگوں میں 13 شعبوں اور متعلقین کے گروپوں کی نمائندگی کرنے والے 200 سے زائد افراد نے حصہ لیا۔
وزارت نے کہا کہ ان میٹنگوں کے دوران شعبہ جاتی مصنوعی ذہانت (اے ا?ئی) کے ماڈل تیار کرنے، سستے مکانات کی فراہمی کے لیے کرائے کے مکانات کو فروغ دینے اور روزگار و کاروبار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے درمیانے اور چھوٹے شہروں کی ترقی میں تیزی لانے سمیت کئی تجاویز پیش کی گئیں۔