تاثیر9 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
لنکن، 9 نومبر:ہندوستان اے اور نیوزی لینڈ اے کے درمیان تیسرے اور آخری کثیر روزہ غیر سرکاری ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کا کھیل پیر کو مسلسل بارش کے باعث نہیں ہو سکا۔ لنکن کے برٹ سٹکلف اوول میں پورے دن بارش جاری رہنے کی وجہ سے ایک بھی گیند نہیں پھینکی جا سکی۔
دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک نیوزی لینڈ اے نے ہندوستان اے کی پہلی اننگز کے 464 رن کے جواب میں دو وکٹوں کے نقصان پر 36 رن بنا لیے تھے۔ ہندوستانی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز پانچ وکٹوں کے نقصان پر 464 رن بنا کر ڈکلیئر کر دی تھی۔
بارش کے باعث ہندوستانی تیز گیند باز جسپریت بمراہ اور پرسدھ کرشنا کو بھی اس پریکٹس میچ میں گیند بازی کا مناسب موقع نہیں مل سکا۔ دونوں کھلاڑی وقفے کے بعد میدان میں واپسی کر رہے ہیں اور نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کی تیاری میں مصروف ہیں۔
بمراہ نے دوسرے دن شام کو چھ اوور گیند بازی کی تھی، لیکن انہیں کوئی وکٹ نہیں ملی۔ وہیں پرسدھ کرشنا نے نیوزی لینڈ اے کی پہلی اننگز میں گرے دونوں وکٹیں اپنے نام کی تھیں۔

