تاثیر26 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 26 نومبر: دہلی ہائی کورٹ نے ریلوے ٹینڈر گھوٹالہ معاملے میں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سربراہ لالو پرساد یادو، رابڑی دیوی اور تیجسوی یادو کو بڑا جھٹکا دیا ہے۔ جسٹس سورن کانتا شرما کی بنچ نے ٹرائل کورٹ کے فردِ جرم عائد کرنے کے حکم کو چیلنج کرنے والی ان کی درخواستیں خارج کر دی ہیں۔ ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے بعد اب ٹرائل کورٹ میں اس معاملے کی باقاعدہ سماعت اور مقدمہ چلنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔
راؤز ایونیو عدالت نے 13 اکتوبر کو اس معاملے میں لالو یادو، رابڑی دیوی اور تیجسوی یادو کے خلاف فردِ جرم عائد کی تھی۔ عدالت نے تینوں کے خلاف تعزیراتِ ہند کی دفعات 428، 120 بی اور انسدادِ بدعنوانی قانون کی دفعہ 13(2) کے تحت الزامات طے کرنے کا حکم دیا تھا۔ تینوں نے راؤز ایونیو عدالت کے اسی حکم کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

