تاثیر2 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
دربھنگہ (فضاامام):دربھنگہ ضلع کی مشہور و معروف ادبی انجمن ”بزم رہبر“ کی 289 ویں ماہانہ شعری نشست اقرا اکیڈمی دربھنگہ میں گزشتہ یکم نومبر 2026ءکو منعقد ہوئی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ پہلے سیشن کی تقریب کی صدارت پروفیسر شاکر خلیق نے فرمائی جبکہ نظامت کے فرائض پروفیسر عبد الودود قاسمی نے بحسن و خوبی انجام دیئے۔ انہوں نے دورانِ نظامت محترمہ چمن کلیم کو اُن کے مجموعہ ¿ کلام کی رونمائی پر مبارکباد دی اور اپنی دعاﺅں سے نوازا۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ یہ دربھنگہ کی چوتھی شاعرہ ہیں جن کا مجموعہ کلام منظر عام پر آیا ہے۔ اس پُر مسرت موقع پر محترمہ چمن کلیم کے نصف بہتر جناب محمد شکیب شمسی کے ہاتھوں تمام مہمانان کی گلپوشی کی گئی۔ مقررین میں شامل واصف جمال، مجیر احمد آزاد ،ڈاکٹر منور راہی اور صدر جلسہ پروفیسر شاکر خلیق نے محترمہ چمن کلیم کو مبارکباد پیش کی اور اپنی دعاﺅں سے نوازتے ہوئے کتاب اور صاحبِ کتاب کے تعلق سے سیر حاصل گفتگو کی۔ اس موقع پر مشتاق دربھنگوی نے ایک قطعہ پڑھ کر سنایا۔ ملاحظہ کریں:
حاصل چمن کلیم کو بے شک ہے یہ شرف
ہیں آپ چوتھی شاعرہ دربھنگہ شہر کی
معمور لفظ و معنی سے اشعار اُن کے ہیں
ہے ترجمانِ زندہ دلی اُن کی شاعری
اس کے بعد ” محترمہ چمن کلیم کے شعری مجموعہ ”افکارِ چمن“ کی رسم رونمائی شہ نشین پر موجود تمام مہمانان کے ہاتھوں ادا کی گئی۔ اس کے بعد محترمہ چمن کلیم نے کتاب کی رونمائی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تمام معزز مہمانان اور سامعین کا شکریہ ادا کیا نیز اقراءاکیڈمی اور بزم رہبر کے جملہ اراکین کا بھی شکریہ ادا کیا اور اپنی دو غزلیں بھی سنائیں ۔ اس کے بعد پہلے دور کی تقریب کے اختتام کا اعلان کیا گیا۔ پانچ منٹ کے وقفہ کے بعد دوسرے سیشن میں مشاعرہ شروع ہوا ۔ اس مشاعرے کی صدارت بھی پروفیسر شاکر خلیق نے فرمائی اور نظامت کے فرائض جناب شباب رہبر نے بحسن و خوبی انجام دیئے۔ مشاعرے میں شریک تمام شعراءکے اسمائے گرامی مندرجہ ذیل ہیں۔پروفیسر شاکر خلیق، رہبر چندن پٹوی، نیاز احمد (سابق اے ڈی ایم)، حسین منظر، عبد القیوم ساقی، انجینئر عمر فاروق رحمانی، پروفیسر عبد الودود قاسمی، مشتاق دربھنگوی، نسیم اختر برداہوی، ڈاکٹر احسان عالم، احسان مکرم پوری، ظفر انور شکرپوروی، ڈاکٹر عبد الغنی،ڈاکٹر منصور خوشتر، منظر صدیقی، منظر ریونڈھوی، انام الحق بیدار، جنید عالم آروی ، عرفان احمد پیدل، نظام بخش، مشتاق اقبال، شباب رہبر، ڈاکٹر منور راہی، مرتضیٰ سنجر اور نصیر احمد عادل وغیرہ بحیثیت شاعر شریک ہوۓ.

