Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 1st Jan.
نئی دہلی،یکم جنوری : دہلی کے گریٹر کیلاش علاقے میں اتوار کی صبح ایک نرسنگ ہوم میں لگنے والی آگ میں کم از کم 2 افراد جل کر ہلاک ہو گئے۔ معلومات کے مطابق یہ واقعہ آج صبح ہواہے۔ پولیس اور فائر ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ 13افراد کو موقع سے بچا لیا گیا ہے۔دو خواتین جن کی عمر82 اور 92 سال تھی، زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسیں جبگہ 13 افراد کو بچالیا گیا ہے۔ آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانا شروع کر دیا۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے تقریباً ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا اور صورتحال پر قابو پالیا۔آگ جہاں لگی وہ سینئر سٹیزن کیئر ہوم ہے جو گریٹر کیلاش 2 کے ای بلاگ میں واقع ہے۔ یہاں بزرگ شہریوں کا خیال رکھا جاتا ہے۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس ٹیم جائے وقوعہ کی جانچ کر رہی ہے۔ اس سے پہلے 17 دسمبر کی صبح دہلی کے گریٹر کیلاش پارٹ 1 میں واقع فینکس اسپتال میں آگ لگ گئی۔اسپتال کے تہہ خانے میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پالیا۔ فائر ڈپارٹمنٹ کو صبح 9.7 بجے فینکس اسپتال میں آگ لگنے کی اطلاع ملی۔آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگایا جارہا ہے۔