برطانیہ میں گذشتہ سال 45 ہزارسے زیادہ تارکینِ وطن کی آبی گذرگاہ کے ذریعے آمد

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 2nd Jan.

لندن ،2جنوری:2022ء کے دوران میں 45,000 سے زیادہ تارکینِ وطن مین لینڈ یورپ سے آبی گذرگاہ عبورکرکے برطانیہ میں داخل ہوئے ہیں۔برطانوی حکومت کے فراہم کردہ اعدادوشمار کے مطابق یہ تعدادگذشتہ سال برطانیہ آنے والے 17,000 افراد سے زیادہ ہے۔یورپ سے غیرملکیوں کی آمد کنزرویٹو حکومت کے لیے ایک بڑا سیاسی مسئلہ بن چکی ہے۔اس نیغیر قانونی امیگریشن کوکم کرنے اورلوگوں کو سرحدعبورکرانے والے اسمگلنگ گینگوں کوتوڑنے کا وعدہ کیا ہے۔مجموعی طورپر،45،756 افراد نے گذشتہ سال دنیا کی مصروف ترین بحری گذرگاہوں میں سے ایک کے ذریعیخطرناک چھوٹی کشتی کے ذریعے کراسنگ کی،جبکہ اس کے مقابلے میں 2021 میں 28،526 افراد نیسرحد عبورکی تھی۔گذشتہ ماہ اس آبی چینل میں تارکین وطن سے بھری ایک چھوٹی کشتی کے منجمد درجہ حرارت میں الٹنے سے چارافراد ہلاک ہو گئے تھے۔علاقے میں ماہی گیروں کی ایک کشتی نے ٹھنڈے پانی سے 43 افراد کو نکال لیاتھا۔اس واقعہ سے قریباً ایک سال پہلے کشتی ڈوب جانے سے 27 افراد ڈوب گئے تھے۔سال 2022 میں ایک دن میں سب سے زیادہ تارکینِ وطن نے کراسنگ کی اور 22 اگست کو1295 نے اس آبی گذرگاہ کے ذریعے سفرکیا تھا۔