Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 2nd Jan.
ممبئی،02 جنوری:اداکارہ تونیشا شرما کی خودکشی معاملے میں ملزم شیزان خان کی بہن، والدہ اور وکیل نے اپنا موقف پیش کیا ہے۔ شیزان خان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ تونیشا کی خودکشی سے قبل ہی دونوں ایک دوسرے سے الگ ہوگئے تھے۔ اس کے باوجود وہ دونوں اچھے دوست تھے۔تونیشا کی موت کے معاملہ پرشیزان کی بہنوں نے کہاکہ ہماری خاموشی کو کمزوری سمجھا جارہا ہے۔ شیزان کی بہن فلک ناز نے کہا کہ تونیشا شرما ان کی بہن جیسی تھیں۔ اگرچہ ان دونوں میں خون کا رشتہ نہیں تھا لیکن ان کے تعلقات بہت اچھے تھے۔ تونیشا کی موت کے کیس میں شیزان کا نام سامنے آنے کے بعد ان کی بہنوں فلک ناز اور شفق ناز، والدہ کہکشاں خان اور ملزم شیزان کے وکیل شیلیندر مشرا نے میڈیا کے سامنے اپنا موقف پیش کیا۔ شیزان خان کے اہل خانہ نے پیر کو کہا کہ تونیشا شرما نے 24 دسمبر کو جو کیا وہ انتہائی افسوسناک تھا۔ انہوں نے بتایا کہ 23 دسمبر کو تونیشا پارتھ سریواستو کے کمرے میں آئی تھیں، جہاں شیزان بھی بیٹھا ہوا تھا۔ملزم اداکار کے گھر والوں نے دعویٰ کیا کہ تونیشا 21، 22 اور 23 دسمبر 2022 کو اپنے گھر نہیں گئی تھیں اور اس دن شیزان خان سے بات بھی نہیں کی تھی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جتنے دن تونیشا شیزان کے ساتھ رہی وہ بہت خوش تھی۔ وہ ان سے کبھی ناخوش نہیں تھی۔ شیزان کے رشتہ داروں نے تونیشا کے مبینہ ماموں پون شرما پر بھی سنگین سوالات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ تونیشا کی والدہ اور ان کے سو کولڈ (مبینہ) ماموں پون شرما بھی اداکارہ کے منیجر رہ چکے تھے۔ شیزان کے اہل خانہ کا دعویٰ ہے کہ پون شرما کو 4 سال قبل اس لیے نکال دیا گیا تھا کہ وہ تونیشا کے ساتھ بہت سخت تھے اور بہت زیادہ مداخلت کرتے تھے۔ شیزان کے اہل خانہ نے مزید بتایا کہ تونیشا کی والدہ کے الزامات کم ہیں جبکہ پون شرما نے زیادہ الزامات لگائے ہیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ واٹس ایپ سے کچھ نہیں نکلا۔ملزم شیزان خان کے اہل خانہ نے کہا کہ یہ پورا معاملہ لو جہاد سے بھی جوڑا گیا، جسے پولیس نے پہلے ہی دن خارج کر دیا تھا۔ لو جہاد کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اداکار شیزان کے رشتہ داروں کا کہنا تھا کہ ان پر تونیشا کو حجاب پہنانے اور اردو سکھانے کا بھی الزام ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ 21 ویں ایپی سوڈ کو دیکھیں، تونیشا نے جو کپڑا پہنا تھا اسے گنیش چترتھی کے دوران شوٹ کیلئے پہنا تھا۔ انہوں نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی تصویر بھی دکھائی۔ شیزان کے اہل خانہ نے انسٹاگرام پوسٹ کا ایک پرنٹ آؤٹ دکھایا، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ اسے تونیشا نے خود 3 ستمبر 2022 کو اپ لوڈ کیا تھا اور لکھا تھا- گنیش چترتھی مبارک ہو… یہ سیٹ سے ہے… شوٹنگ کے لیے حجاب پہننا ہے۔ملزم شیزان خان کے اہل خانہ نے کہا کہ یہ پورا معاملہ لو جہاد سے بھی جوڑا ہ گیا، جسے پولیس نے پہلے ہی دن خارج کر دیا تھا۔ لو جہاد کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اداکار شیزان کے رشتہ داروں کا کہنا تھا کہ ان پر تونیشا کو حجاب پہنانے اور اردو سکھانے کا بھی الزام ہے۔