Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 3rd Jan
بیجنگ،03 جنوری :چین میں کورونا وبا پر قابو پانے میں مدد کے لیے یورپی یونین نے چین کو مفت ویکسین کی پیشکش کردی۔ چین میں کورونا میں اضافے پر یورپی یونین کے طبی حکام کل اہم میٹنگ بھی کریں گے۔یورپی یونین کی اس پیشکش پر چین سے فی الحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ چین میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 3 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔چین میں کورونا وائرس کے آغاز سے اب تک اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار 253 ہو گئی ہے۔دوسری جانب امریکا اور برطانیہ سمیت کئی ممالک چین میں کورونا کیسز کے پھیلاؤ پر وہاں سے آنے والے مسافروں پر کورونا ٹیسٹنگ کی پابندی عائد کرچکے ہیں۔