Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 3rd Jan.
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) آج مورخہ 3 جنوری 2023 کو ضلع کلکٹر روہتاس سہسرام دھرمندر کمار کی صدارت میں تمام کسانوں کو مقررہ قیمت پر کھادوں کی بروقت تقسیم کیلئے ڈسٹرکٹ ایگریکلچر ٹاسک فورس اور کھادوں سے متعلق لوگوں کی موجودگی میں ایک جائزہ مٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔ جسمیں کسانوں کے ساتھ تمام سب ڈویژنل افسران، تمام سب ڈویژنل ایگریکلچر آفیسرس، تمام بلاک ایگریکلچر آفیسرس، تمام ایگریکلچر کوآرڈینیٹرس اور روہتاس ضلع کے ہول سیل کھاد فروشوں نے شرکت کی ۔ ڈسٹرکٹ ایگریکلچر ٹاسک فورس اور فرٹیلائزرس کے جائزہ اجلاس میں ڈسٹرکٹ کلکٹر نے کھاد کی تقسیم کا مکمل جائزہ لیا اور ڈسٹرکٹ ایگریکلچر آفیسر کو ہدایت کی کہ وہ فرٹیلائزر کی دکان کو چیک کریں جنہوں نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کھاد وصول کی ہے، اور غلط کو تلاش کریں اگر غلط پایا گیا تو اس بیچنے والے کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی، اور تعینات زراعت کوآرڈینیٹر، کسان مشیر کے خلاف بھی کارروائی کی جائیگی۔ ڈسٹرکٹ ایگریکلچر آفیسر کو ریک پوائنٹ سے سیلز سنٹر تک جانے والی کھاد کو کنٹرول کرنے اور تصدیق کے بعد ہی کھاد تقسیم کرنے کی ہدایت کی گئی، ڈسٹرکٹ ایگریکلچر آفیسر نے بتایا کہ اب تک 6 فرٹیلائزر فروشوں کے لائسنس معطل کئے جا چکے ہیں اور انکے لائسنس بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں ۔ کھاد کے 3 خوردہ فروشوں کو بھی منسوخ کیا گیا ہے ۔ تمام سب ڈویژنل افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ محکمہ زراعت کے افسران/ملازمین کے ساتھ مل کر کھاد فروشوں کو چیک کریں اور قواعد کے مطابق کارروائی کریں ۔ روہتاس ضلع کے تحت کسانوں کو وافر مقدار میں کھاد کی دستیابی کیلئے ضلعی افسر نے تاکید کی ۔ ڈائریکٹر زراعت محکمہ بہار پٹنہ کو فوری طور پر کھاد فراہم کرنے کے فیصلہ کے تحت مکتوب جاری کیا گیا ہے جو اس ہفتے موصول ہونے کا امکان ہے ۔