اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو سعودی عرب پہنچ گئے

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 3rd Jan.

ریاض ، 3 جنوری :اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ دارالحکومت ریاض پہنچنے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو اپنی فیملی کے ہمراہ پرائیوٹ طیارے میں ریاض پہنچے جہاں انہیں ایک شاندار ہوٹل میں ٹھہرایا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق پرتگالی فٹ بالر آج ایک بڑی تقریب میں سعودی کلب النصر کے ساتھ معاہدے پر دستخط کریں گے۔ریاض میں کرسٹیانو رونالڈو کو خوش آمدید کہنے کے لیے بل بورڈز بھی لگائے گئے ،جبکہ مداح اس موقع پر بے حد خوش دکھائی دے رہے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرسٹیانو رونالڈواپنے ساتھ دیگر معاونین کو بھی لائے ہیں۔