وارڈ نمبر 39 کی سابق امیدوار شہناز بیگم کی طرف سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 4th Jan.

مظفرپور:4/ جنوری(اسلم رحمانی) وارڈ نمبر 39 کی سابق امیدوار شہناز بیگم کی طرف سے مہراجی پوکھر محلے میں میں ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں 100 سے زیادہ مریض دیکھے گئے اور او پی ڈی میڈیسن ٹیسٹ وغیرہ بھی کیا گیا۔اس موقع پر ڈاکٹر للن تیواری ویدھ نے خدمات پیش کرتے ہوئےکہا کہ انسانی زندگی میں کچھ اچھا کرنا ہی ڈاکٹر کا مذہب ہے۔ وہیں اس موقع پر وارڈ 39 کے متحرک و فعال سماجی کارکن شاہنواز عرف نوشاد نے خدمت کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خدمتِ مخلوقِ خدا کی ذریعہ دوسروں کو نفع پہنچانا وقت کا تقاضا ہے۔ ایک بہترین انسان کی یہ خوبی ہے کہ وہ ایسے کام کریں جو دوسرے انسانوں کیلئے مفید اور نفع بخش ہوں۔ اس نیکی کے ذریعے صرف لوگوں میں عزت واحترام ہی نہیں پاتابلکہ اللہ تبارک تعالیٰ کے ہاں بھی اہم رتبہ حاصل کرلیتا ہے۔ پس شفقت و محبت، رحم و کرم، خوش اخلاقی، غم خواری و غم گساری خیرو بھلائی، ہمدردی، عفو و درگزر، حسن سلوک، امداد و اعانت اور خدمت خلق ایک بہترین انسان کی وہ عظیم صفات ہیں کہ جن کی بدولت وہ دین و دنیا اور آخرت میں کامیاب اور سرخرو ہو سکتا ہے۔اللہ تعالی ہمیں اپنے مخلوق کی خدمت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔نوشاد نے مزید کہا کہ عوام کی خدمت اور کمزور طبقات کے حقوق کے لیے جدوجہد کرنا ہی میرا اور میری والدہ کا ہدف ہے۔