راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کے دوران دھکا مکی میں کرن چودھری زخمی

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 7th Jan.

چنڈی گڑھ، 07 جنوری : کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کے دوسرے دن ہفتہ کے روزدھکامکی میں کئی کارکنوں کے کپڑے پھٹ گئے۔ اس دوران سینئر لیڈر کرن چودھری زخمی ہو گئیں۔ کرن کو کرنال کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کا آج دوسرا دن ہے۔ جب یہ یاترا کرنال کے قریب مدھوبن پہنچی تو کارکنوں کی بھیڑ راہل کے حفاظتی گھیرے میں داخل ہونے کے لیے بے قابو ہوگئی۔ سی ایل پی سابق لیڈر اور سابق وزیر کرن چودھری جو راہل کے ساتھ چل رہی تھیں، بھیڑ میں پھنس گئیں۔ ان کی ٹانگ میں چوٹ آئی ہے۔ انہیں کرنال کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ یاترا میں کانگریس کارکنوں کی بھیڑ کو دیکھتے ہوئے اضافی پولیس فورس کو تعینات کیا گیا ہے۔