Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 8th Jan.
کویت سٹی،8جنوری:کویت ایئرویز نے فلائٹ اٹینڈنٹ کی ملازمتوں کے لیے درخواست دہندگان کے خصوصی امتحان سے متعلق الزامات کا جواب دے دیا۔ ایئر ویز نے ایک سرکاری بیان میں کہا کہ کسی بھی شخص کے وقار یا توہین کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔ کچھ یورپی میڈیا کی طرف سے اشتعال انگیز الزامات لگائے گئے، کمپنی پر لگائے گئے الزامات مناسب نہیں ہیں۔ کمپنی نیکہا فی الحال تمام متعلقہ فریقوں کے الزامات کی تحقیقات کی جارہی ہے، اس سلسلہ میں مناسب طریقہ کار بھی نافذ کیا جارہا ہے۔کویت ایئر ویز نے کہا اس نے فلائنگ کریو کی خدمات حاصل کرنے میں مہارت رکھنے والے ادارے کے ساتھ 2017 سے معاہدہ کیا تھا۔ اس ادارے نے خطے کی دیگر ایئر لائنز کے لیے مہمان نوازی کے عملے کی 90 فیصد سے زیادہ تقرریاں کی ہیں۔ اس ادارہ کو ایوی ایشن کے شعبے میں کام کرنے کا 68 سال کا تجربہ ہے اور وہ دنیا کے مختلف ممالک میں تقرری کے طریقہ کار سے نمٹنے میں انتہائی پیشہ ور ہے۔یاد رہے قبل ازیں کویت ایئرویز کو فلائٹ اٹینڈنٹ کی نوکری کے لیے درخواست دینے والی خواتین کے ایک گروپ نے دعویٰ کیا تھا کہ انھیں ان کے زیر جامہ اتارنے پر مجبور کیا گیا تھا اور انٹرویو کے دوران ان سے کتوں جیسا سلوک کیا گیا تھا۔برطانوی اخبار ’’ڈیلی اسٹار‘‘ کے مطابق میڈرڈ کے ہوائی اڈے کے قریب واقع ہوٹل ’’ریلیا بارجاس‘‘ میں درخواست دہندگان سے کہا گیا کہ وہ اپنی برا اور پینٹی اتار دیں۔ کویتی ایئرلائن کے ساتھ کام کرنے والی ایمپلائمنٹ ایجنسی “Meccti” کے عملے نے کچھ خواتین کے دانتوں کامعائنہ بھی کیا۔