غریب نواز کانفرنس و نعتیہ مشاعرہ 29 جنوری کو انجمن کاروان ملت نےکی تیاری شروع

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 9th Jan.

دربھنگہ(فضا امام) 9 جنوری:-ہر سال خواجہ غریب نواز کے عرس  پاک 6 رجب کے موقع پر انجمن کاروان ملت ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے غریب نواز کانفرنس کا انعقاد کیا جاتا  ہے اس سال یہ کانفرنس 29 جنوری 2023 بروز اتوار بعد نماز عشاء ویزا انٹرنیشنل اسکول گراؤنڈ محلہ فیض اللہ خاں خان چوک میں ہونے جا رہا ہے کانفرنس کی سرپرستی پیر طریقت رہبر شریعت حضرت علامہ مولانا الحاج سید شمس اللہ جان مصباحی المعروف بابو حضور صاحب قبلہ فرمائیں گے کانفرنس کی نقابت نقیب اہلسنت حضرت مولانا حسن رضا اطہر بوکاروی حافظ نیاز الدین نوری مولانا محفوظ عالم نوری فرمائیں گےتلاوت حضرت مولانا مشاہد رضا حمایت حضرت مولانا تقی رضا خان اور مولانا الحاج سلمان احمد رضوی  قیادت ریاض خان قادری صدر انجمن کاروان ملت ویلفئیرٹرسٹ فرمائیں گے کانفرنس میں خصوصی خطاب رئیس الخطبا مفکر اسلام حضرت علامہ مولانا غلام جیلانی ازہری  صاحب قبلہ فرمائیں گے معمول کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی انجمن کاروان ملت ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے  کانفرنس کی صدارت فرمارہے مفکراسلام حضرت علامہ مولانا الحاج روشن ضمیر صاحب کے علاوہ کئی لوگوں کو ان کے کیے گئے بہتر خدمات کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا جائے گا کانفرنس میں دربھنگہ کے علاوہ اعتراف کے علمائے اہلسنت کی بھی شرکت ہوگئی جن میں عالمِ باعمل مولانا مفتی جلال الدین صاحب صدر مدرس خانقاہ سمرقندیہ خطیب اہلسنت  حضرت مولانا وارث علی ادیب شہیر حضرت علامہ مولانا الحاج سلمان احمد رضوی خطیب اہلسنت شہزادہ علامہ ابوالحقانی حضرت مولانا مفتی تحسین رضا مصباحی صاحب ناظم اعلی جامعہ فاطمۃ الزہراء دونار دربھنگہ۔  خطیب اہلسنت حضرت مولانا رضا المصطفی مصباحی دربھنگہ۔  خطیب اندو نیپال حضرت مولانا مفتی پھول محمد  دربھنگ۔ شہزادہ حضور امین شریعت حضرت علامہ مولانا مفتی فیضان الرحمن سبحانی الجامعۃ الواجدیہ  مولانا اشرف رضا قادری  خطیب اہلسنت حضرت مولانا قاری امام حسن مصباحی حضرت مولانا الحاج الحاج عبدالعلام مصباحی حضرت مولانا مفتی عثمان غنی نائب قاضی ادارہ شریعت دربھنگہ  حضرت  مفتی قطب الدین مصباحی مولانا ڈاکٹر حافظ کامران احمد خان حضرت مولانا مفتی بلال احمد رضوی شکری حضرت مولانا غلام رسول بسولی حضرت مولانا قاری صابر رضا شکری مولانا حشمت رضا مصباحی مولانا مختار احمد مولانا غلام سرور مصباحی  مولانا احمد رضا مصباحی  مولانا اختر رضا مصباحی مولانا انصار رضا مولانا قاری آفاق عالم حافظ مجاہد الاسلام مولانا قاری انور رضا حافظ نسیم احمد مولانا احسان رضا مولانا عرفان رضا علیمی کے نام کابل ذکر ہیں کانفرنس میں نعت پاک کی خوشبو بکھیرنے کے لیے شاعر انٹرنیشنل دلبرشاھی کلکتہ شاعرِ اہلسنت امجدرضا رانچوی بلبلِ رضا سرفراز الفت کلکتہ مولانا امن نواز خان ڈاکٹر احمد رحمانی عظمت رضا فیصل رضا برکاتی افضال حیدر حافظ سرفراز فیضی حافظ تنویر عالم حافظ آفتاب علم کے علاوہ دیگر نعت خواں تشریف لا رہے ہیں کانفرنس میں تمام عوام الناس کے لئے غریب نواز کے لنگر کا بہترین انتظام بھی ہوگا اس کانفرنس میں شہر کے دانشور حضرات مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے انجمن کے صدر ریاض خان قادری نے بتایا  کہ کانفرنس کا پوسٹر چھپنے کے بعد معمول کے مطابق سب سے پہلے سرکار غریب نواز کی بارگاہ  میں جاکر چادر پوشی کی جاتی ہے اور پہلا پوسٹر غریب نواز کے دربار میں لگایا جاتا ہے انجمن کے سیکریٹریٹ انجینئرغنی حیدر خان نائب سیکریٹری عبدالسلام خان منا گلریز احمد راشد اقبال خان خان گلاب انصاری نائب صدر شمس الضحیٰ خان ٹی ٹی بابو  رضا اللہ انصاری  اعجاز وارث شاہ محمد شمیم ریاض الدین قریشی نیاز علم کے علاوہ تنظیم کے تمام ممبر کانفرنس کو کامیاب کرنے کے لیے کافی محنت کر رہے ہیں۔