Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 9th Jan.
سمستی پور، 9 جنوری، ( فیروز عالم ): سمستی پور,کلکٹریٹ میں پولس کیپٹن ونے کمار تیواری کی طرف سے تمام سب ڈویژنل پولس افسران، تھانہ صدر اور پولس آفس کے تمام برانچ انچارجوں کے ساتھ ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔میٹنگ میں تمام پولس افسران اور اہلکار موجود تھے ان کی ایمانداری، دیانتداری، عملی مہارت، نظم و ضبط کی تعریف کی گئی کام کرنے اور صاف ستھرے رہنے کی ہدایات دی گئیں علاوہ ازیں میٹنگ میں تمام تھانہ صدر کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے اپنے تھانے کے ٹاپ 10 مجرموں کی فہرست تیار کریں، ان کی نگرانی کریں، شراب مافیا کے خلاف خصوصی چھاپے ماریں اور تمام جیولری دکانداروں سے ملاقات کے بعد ان کی سیکیورٹی کے انتظامات کریں دیا