محکمۂ تعلیم تعطیل نامہ جلد واپس لے۔محمد فیروز عالم

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 9th Jan.

(بتیا/پریس ریلیز ):بہار اسٹیٹ اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن کے صوبائی سکریٹری محمد فیروز عالم نے کہا ہےکہ ڈائریکٹوریٹ آف پرائمری ایجوکیشن کی جانب سے پرائمری اسکولوں کے لیے چھٹی کا ٹیبل جاری کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس مکتوب کے ذریعے بہار کے تمام ضلعی تعلیمی افسران اور تمام اساتذہ تنظیموں کے حقوق چھیننے کی ہر ممکن کوشش کی گئی ہے۔ یہ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور ٹیچر آرگنائزیشن باہمی ہم آہنگی سے اپنے اپنے علاقوں کے تہواروں اور ضروریات کے مطابق تعطیلات کا تعین کرتے تھے۔ جس سے ابھی تک کسی کو کوئی دشواری نہیں ہوئی تھی  لیکن اب ایکرو پتا کے نام پر اردو اسکولوں کی چٹھیوں کو کم بھی کیا گیا ضابطہ کی خلاف ورزی کی گئی ہے آرٹیکل 265 (5) کے مطابق پرائمری سکولوں کی کلاسز 1 سے 8 تک کی چھٹیوں کا لسٹ مقامی اتھارٹی  علاقائی جغرافیائی، سماجی اور مذہبی ماحول کے مطابق تیار کرتارہا   ہے، اب تک کوئی مسئلہ در پیش نہیں ہوا  اچانک  محکمہ تعلیم نے اس نظام کو ختم کر کے ایک مسئلہ پیدا کر دیا اسلئے ہے، اسے منسوخ کرنے کے لیے۔بہار اسٹیٹ اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن نے ضلع اکائی مغربی چمپارن کے ضلع صدر محمد فیروز عالم توسط سے ایم ایل اے وریندر پرساد گپتا کو ایک میمورنڈم پیش کیا جس میں پرانے نظام کو نافذ کرنے اور  نئی تعطیل نامہ کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔   اگر حکومت نے یہ مطالبہ پورا نہیں کیا تو موجودہ حکومت کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا جائے گا اور اگر ضرورت پڑی تو تنظیم قانونی چارہ جوئی کی لئے ، عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائے گی جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی۔