Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 9th Jan.
پٹنہ سیٹی 9جنوری ( ذوالقرنین) وارڈ 65کی کانسلر محترمہ ترونا رائے کے حکم پر وارڈ65 کانسلر کے نمائندہ راجیش رائے کی نگرانی میں آج بڑھتے ہوئے ٹھنڈ کو دیکھتے ہوئے اپنے وارڈ65 کے متعدد مقامات پر جیسے ٹیرھی گھاٹ صدر گلی باغ کالوخان مچھرہٹہ گڑہٹہ سونار ٹولی وغیرہ مقامات پر آلاؤ جلا کر رکشہ ٹھلیہ چلانے والے اور غریب اور مقامی لوگوں اور راہگیروں ٹھنڈ سے کچھ راحت دینے کا کام کیا ہے اس ٹھنڈ میں سماجی کارکن راجیش رائے نے نکل کر ان سبھی کا خیال رکھا ہے یہ بہت ہی قابل تعریف بات ہے انہوں نے کہا کہ یہ تو ہمارا فرض ہے کے ہم اپنے وارڈ65 کے عوام کے ہر سکھ دوکھ میں ان کے ساتھ رہیں راجیش رائے کے ہمراہ سماجی کارکن ڈاکٹر اقبال احمد محمد شکیل سید سنجر علی محمد ریاض الدین احمد محمد لکی علی سنتوش کمار روہیت کمار چندن کمار رحمت اللہ محمد سونو محمد خورشید محمد بیچو محمد سبلی و بڑی تعداد میں مقامی لوگ شامل تھے