عمران خان کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 10th Jan.

اسلا م آباد ،10جنوری(اے یو ایس)سابق وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف پارٹی کے دو اور رہنمائوں کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کردی گئی پاکستان کی الیکشن کمیشن نے توہین کیس میں عمران خان پی ٹی آئی کے جنرل سکریٹری اسد عمر اور فواد چودھری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کی اور ان تین رہنمائوں کے خلاف قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری شروع کی۔سپریم کورٹ نے پہلے ہی سابق وزیراعظم اور ان کے ساتھیو ںکے خلاف کارروائی رکھنے کی اجازت دی۔ اور ان رہنمائوں کوآئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت بھی دی تھی۔ الیکشن کمیشن کے کیس کی سماعت چار رکنی بینچ نے کی جس کی سربراہی نثار درانی کررہے تھے۔آج محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن نے ان تینوں رہنمائوں کو 50-50ہزارروپے کے مچلکہ جمع کرانے کی ہدایت بھی دی۔ اس کیس کی اگلی سماعت 17جنوری کو ہے۔اسد عمر نے کہا کہ الیکشن کمیشن ملک میں الیکشن کروانے کے بجائے ان کے خلاف کارروائیوں میں شامل ہے۔جبکہ فواد چودھری نے کہا کہ وہ عدالت میں اس کے خلاف اپیل کریںگے۔ عمران اور ان کے دوسرے ساتھیوں نے مختلف جلسوں کے دوران الیکشن کمیشن پر الزامات لگائے اور الیکشن کمیشن نے کہا کہ یہ الزامات غلط اور من گھڑت ہے۔ سابق وزیراعظم نے الیکشن کمیشن اور اس کے ممبران کے خلاف غیر پارلیمانی زبان استعمال کی اوران رہنمائوں کے خلاف توہین آمیز مقدمہ چلایاگیا۔