Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 10th Jan.
بھاگلپور(منہاج عالم) جنت الفردوس قبرستان انتظامیہ کمیٹی کروڑی بازار کے ذریعہ ایک افتتاحی پروگرام منعقد کیا گیا . پروگرام کی صدارت کمیٹی کے سکریٹری ریحان علی اشرفی نے کی . نظامت کے فرائض پروفیسر اعجاز روز علی روز نے انجام دئے . کمیٹی کے صدر غلام سمنانی اشرفی کسی وجہ سے موجود نہیں تھے.مہمان خصوصی کے طور پر ناتھ نگر اسمبلی حلقہ کے رکن اسمبلی علی اشرف صدیقی موجود تھے .مہمان اعزازی کی حیثیت سے نگر نگم بھاگلپور کے ڈپٹی میئر ڈاکٹر صلاح الدین احسن حبیب پور نگر پنچایت کے ڈپی چیف کانسلر رضی عالم موجود تھے .دیگر مہمانان کرام میں وارڈ نمبر 39 کی پارشد شاہدہ خاتون وارڈ نمبر 40 کے پارشد محمد بدر الدین عرف چنا سابق مکھیا افتخار احمد ٹنکو موجود تھے . پرگرام کا باقاعدہ آغاز قاری محمد نظام کے تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا .کمیٹی کے سکریٹری ریحان علی اشرفی خزانچی ڈاکٹر محبوب علی سماجی کارکن وسیم عالم وغیرہ نے مہمان خصوصی اور مہمان ذی وقار کا پھو لوں کا ہار پہنا کر اسقبال کیا اور عزت افزائ کی.اس موقع پر کروزی بازار قبرستان کے پوربی دروازہ کے شیڈ کا افتتاح ایم ایل اے علی اشسرف صدیقی ڈپٹی میئر ڈاکٹر صلاح الدین احسن سکریٹری ریحان علی اشرفی خزانچی ڈاکٹر محبوب عالم کے ذریعے رکھا گیا. جنت الفردوس قبرستان انتظامیہ کمیٹی کے سکریٹری نے کمیٹی کے ذریعے کئے گئے کاموں کا موں کو عوام الناس کے سامنے رکھا اور اس کی آمد و اخراجات کو تفصیل سے بتایا .انہونے بتایا کہ پوربی گیٹ کے شیڈ کی تمیر کا تخمینہ 2 لاکھ 78 ہزار روپئے ہے جو ایک بڑی رقم ہے. یہ کام قوم ملت کے تعاون سے ہی مکمل کیا جائے گا. کمیٹی عہدیران و ممبران نے شہر و مفصل کے تمام محلوں کے ذمہ داران و عوام سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ جنت الفردوس قبرستان انتظامیہ کمیٹی کروڑی بازار سے ٹوکن اور رشید کٹاکر تعاون دیں تاکہ تعمیری و دیگر ضروری کاموں کو کیا جاسکے .قبرستان کی صاف صفائ روشنی پانی کا انتظام کے ساتھ ساتھ دیگر کام کمیٹی کے ذریعہ قوم ملت و شہر کے دانشوران کے تعاون سے ہی کیا جاتا رہا ہے. کچھ لگ خفیہ طور پر بھی مدد کرتے ہیں .چونکہ شب برات میں پانی روشنی و صاف صفائ پر خاص طور پر زیادہ دھیان دیا جاتا ہے جس سے اخراجات بڑھ جاتے ہیں . اس قبرستان میں تقریب 26 سے 27 محلہ کے لوگ دفن کئے جاتے ہیں . سکریٹی ریحان علی و خزانچی محبوب عالم وغیرہ نے ایم ایل اے علی اشرف صدیقی وڈاکٹر صلاح الدین احسن کو قبرستان کی چہار دیواری و دیگر مسائل سے روبرو کرایا اور مناسب اقدامات کرنے کی التجا کی . جس پر مسئلہ کو حل کرانے کی یقین دہانی کرائ .معزز ایم ایل اے نے بجلی کے مسائل کو حل کرانے کی بات کہی اور کمیٹی کو ایک درخواست بناکر دینے کو کہا .چونکہ قبرستان کی چہار دیواری نیچا رہنے سے ناپاک جانور اندر آجاتا ہے جس سے کی مردہ کو نقصان پہنچنے کا خدشہ بنا رہتا ہے اس لئے چہار دیواری کو اونچا کرنے کے بات کو بڑی مظبوطی کے ساتھ کمیٹی کے ذریعہ عوام الناس کے سامنے رکھا گیا جسے سنجیدگی سے لیکر لائحہ عمل تیار کرنے کی بات کی گئ .اس سنگ بنیاد پروگرام کے موقع پر کمیٹی کے سکریٹری ریحان علی اشرفی خزانچی ڈاکٹر محبوب علی ممبر محمد شہاب الدین محمد منظر انثار علی چاند سماجی کارکن وسیم.عالم اختر مستری رضی عالم شاہدہ خاتون محمد بدر الدین محمد شمشاد سمیت کثیر تعداد میں ملت اسلامیہ کے لوگ موجود تھے .