بیگو سرائے میںغلام سرور کی یوم پیدائش کو یوم اردو کے طور منایا گیا

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 10th Jan.

بیگو سرائے فیض الر حمن ۔ ضلع بیگوسرائے کے قدیم ادارہ مسلم زیبائے نسواں سلائی تربیتی مرکز برونی کے زیر اہتمام ادارہ کے صحن میں سالار اردو شیر بہار سابق اسپیکر بہا ر ودھان سبھا بہارو سابق وزیر تعلیم و سابق وزیر زراعت اور قدیم اردو اخبار روز نامہ سنگم پٹنہ کے بانی حق کا پرچم بلند کرنے والا مرد مجاہد قلم کے بے باک سپاہی غریبوں کے لئے مر مٹنے والا کوہ نور الحاج غلام سرور کی یوم پیدائش کو یوم اردو کے طور زیر صدارت جامع مسجد برونی کے صدر اور مسلم زیبائے نسواں تربیتی مرکز کے روح رواں اور سرپرست جناب ماسٹر محمد یاسین لو نے کی اس موقع پر کاروان اردو کے ضلع صدر وجمعت العلماء ضلع بیگوسرائے کے سکریٹری ،مسلم زیبائے نسواں سلائی تربیتی مرکز کے سکریٹری ، راعین بیت المال کے سکریٹری ، مولانا فیض الرحمن مظاہری نے الحاج غلام سرور صاحب کے سوانح حیات پر روشنی دالتے ہوئے کہا کہ الحاج غلام سرور صاحب جو اردو کے فروغ و تحفظ کیلئے جو قدم اٹھایا تاحیات جدو جہد کرتے رہے اور اردو کو فروغ دینے کا کام کیامہمان خصوصی مدرسہ بحرالعلوم بارو کے سرپرست اور اردو کے قلم کار واردو ادیب پرو فیسر شمیم احمد باروی نے اپنے بیان میں کہا کہ غلام سرور جیساانقلابی قائد کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی وہ اپنی ذات میں ایک انجمن تھے اردو تحریک میں ان کا کردار بنیادی اور نہایت اہم ہے انہوں نے اپنی پوری زندگی ملک وملت کی سربلندی اور اردو کی خدمت کیلئے وقف کر رکھی تھی ان کی شخصیت میں بہت سادگی تھی ان کی زندگی ایک مثالی نمونہ ہے نئی نسل کو غلام سرور کی شخصیت اور ان کی زندگی سے بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے میںسولہ سال کی عمر سے انکے ساتھ کام کیا وہ اپنے آپ میں ایک انجمن دے مزیدپروفیسرشمیم نے اپنے بیان میں کہاکہ غلام سرور کی سچی خراج عقیدہ تب ہوگا جب ہم محب اردو بنجائیں گے اردو ایک تہذیبی زبان ہے اردو ادب سکھاتا ہے ہم اپنے بچوں کو اردو پڑھائیں اور انہوں نے کہا مسلم زیبائے نسواں سلائی تربیتی مرکز خواتین کیلئے بہترین ادارہ ہے اس ادارہ کو جب بھی ہماری ضرورت پرے گی ہم ہروقت وہر لمحہ اس ادارہ کے ساتھ ہیںجبکہ سماجی کار کن و جدیو لیڈر جناب محمد معراج اختر دانا نے اپنے خطاب میں کہا کہ غلام سرور جیسی شخصیت صدیوں میں پیدا ہوتاہیالحاج غلام سرور بے باک قلم کے سپاہی تھے ایک وقت تھا لو گ اردو سنگم اخبار کو اسلئے خریدتے تھے ایک بے باک قلم کار کا اخبار ہے اس میں جوبھی شائع ہوتا بے باکی اس اخبار میں جھلکتی تھی سنگم اخبار کا جواداریہ ہوتا تھا معنی خیز اداریہ ہوتاتھا اس موقع پر ضلع ٹیچر ایشو ایشن کے جنرل سکریٹری اور جمعت العلماء کے ضلع بیگو سرائے نائب سکریٹری جناب الحاج مبین اختر صاحب نے اردو اور اردو کے فروغ پر روشنی دالتے ہوئے کہا کہ میں الحاج غلام سرور صاحب کو تب سے جانتا ہوں جب ہماری عمر بیس سال کی تھی جب وہ بہار ترقی انجمن اردو کے ریاستی سکریٹری تھے تو اردو کی فروغ اور اس کی بازیابی کیلئے پورے بہار کا دورہ اور انجمن ترقی اردو کی مشن کو لیکر ۱۹۸۸؁ ء برونی بھی تشریف لائے اور یہاں کے لوگوں کو اردو کے متعلق تفصیل سے بتایا اور اسی سال برونی کے دارالادب لائبریری میں انجمن ترقی اردو کا شاخ قائم کیئے،مزید ماسٹر مبین اختر نے اپنے بیان میں کہاکہ مسلم زیبائے نسواں سلائی تربیتی مرکز برونی کو ۹؍مارچ ۱۹۸۰؁ ء کو امیر شریعت اور مسلم پسنل لاء کے جنرل سکریٹری جناب مولانا منت اللہ رحمانی صاحب نے افتتاح کیا اسی کاثمرہ ہیکہ آج تک یہ اددارہ قائم ہے میں باشندہ برونی سے گارش کرتا ہوں کہ ادارہ کو زندہ رکنے اور اسکی ترقی میں زیادہ سے زیادہ مدد کر یں جبکہ استقریب کے مہمان اعزازی برونی نگر ہریشد کے چیر مین جناب سنجیو کمار نے الحاج غلام سرور کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں اس ادارہ کی مدد کیلئے ہمیشہ تیار رہوں گا جبکہ مدر سہ جامعہ اسلامیہ کے سکریٹری اور سماجی لیڈر جناب عبد القیو م آزاد صاحب نے خطبہ استقبالیہ میں آئے تمام مہمانوں کا استقبال کیا اور انہو نے غلام سرور کے اوپر تفصیل سے تقریب میں آئے مہمانوں کو روشناس کرایا اور انہوں نے کہا کہ الحاج غلام سرور مرحوم مرد مجاہد لیڈر تھے انہوں نے اندرا گاندھی حکومت کو ہلا کر رکھدیا وہ کبھی بھی ناحق سے سمجھو تہ نہیں کیئے یہی وجہ ہیکہ غلام سرور کو بار بار جیل جانا پرتاتھا الحاج غلام سرور کوبہار حکومت نے جو عہدہ پر انہیں فائز کیا وہ بہت ایمانداری اور ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض کو انجام دیا وہ مرتے دم تک اپنے حق کی اصول پر قائم رہے حق کے خلاف کسی سے سمجھوتہ نہیں کیا ،اس ،موقع پر مسلم زیبائے نسواں سلائی تربیتی مرکز برونی کے ترجمان تقریب کے نظامت کے فرائض کو انجام دیا اور انہوں نے کہا کہ نے کہا غلام سرور کی سچی خراج عقیدت یہ ہوگی کہ ہم ہمیشہ اردو کے پرچم کو بلند رکھیں اپنے سماج و معاشرہ میں بچوں کے درمیان اردو کی الفت محبت ڈالیں آخر میں صدارت کررہے کاروان اردو کے ضلع صدر مسلمزیبائے نسواں سلائی تربیتی مرکز برونی کی طالبہ اور برونی نگر پریشد ۸؍ کی وارڈ پارشد ڈاکٹر نسرین بانو نے اپنے بیان میں کہا کہ غلام سرور نے جو اردو کیلئے قربانیاں دیں ہم اسین فراموش نہیں کرسکتے ہیں شیر بہار مرحوم غلام سرور نے اردو کی شان کیلئے اور اسکی بلندی کیلئے اسوقت میدان میں آئے کہ جب ۱۹۴۷ ملک آزاد ہوا اسوقت ملک کی حالت بری عجیب وغریب تھی عدم و اطمینان مایوسی خوف اور دہشت کا ماحول تھا بہار اور اتر پردیس میںسب سے زیادہ فرقہ ورانہ فساد رونما ہونے لگے تھے اردو کا رشتہ مسلم لیگ اور ہندی کا رشتہ کانگریس سے جورا جانے لگا تھا ایسی صورت میں غلام سرور نے اپنی قیادت میں اپنے باعزم دوستوں کے ساتھ اردو کا پرچم بلند کیا آج ضرورت غلام سرور جیسی شخصیات کی کہ اردو کے پرچم پھر بلند ہو ہم عہد کریں کہ اردو کی فروغ اور کی نشرواشاعت کیلئے ہمیشہ کوشاں رہیں گے جبکہ کاروان اردو کے ضلع سکریٹری جناب اسجد علی صاحب نے اردو اور الحاج غلام سرور صاحب پر تفصیل سے روشنی دالے اس موقع پر جناب مولانا فیض الرحمن سکریٹری مسلم زیبائے نسواں سلائی تربیتی مرکز نے سلائی سنٹر کی طالبہ کے درمیان اسّی ۸۰؍ عدد کمبل تقسیم کیا اور اس موقع پر مسلم زیبائے نسواں سلائی تربیتی مرکز کے اراکین نے برونی نگر پریشد کے تمام وارڈ پارشد کا پھولوں سے استقبال کیا اور اعزاز سے نوازہ اس تقریب میں شامل ہونے والوں خاص مسلم زیبائے نسواں سلائی تربیتی کے صدر عبد الحکیم ،محمد انتخاب ،مسلم زیبائے نسواں سلائی تربیتی مرکز کے خازن محمد زینل ،وارد پارشد محمد رضوان وارڈ پارشد محمد عاشق وارڈ پارشد پنکج کمار ،سنجیو کمار بھارتی راج کمار آزاد سابق ضلع پریشد جناب محمد سکندر علی ،مولانامحمد محسن ،حافظ محمد نسیم ،کے نام قابل ذکر ہے۔اور سیکروں لوگ شامل تھے