Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 10th Jan.
بیدر۔ 10؍جنوری : سابق صدر بیدر ضلع کانگریس جناب بسواراج بڑلا نے رکن قانون سازکونسل جناب اروندکمارارلی کے دفتر پہنچ کر آج 10؍جنوری کو شالپوشی اور گلپوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کی۔ اور ایک مکتوب ان کے حوالے کیا۔ جس میں انھوں نے بیدر میں اپنے کئے گئے کام کاج کی تفصیل پیش کی ہے۔ ذرائع کے بموجب موصوف نے اپنے کام کاج کی ایک دستاویزی کتاب بھی شائع کی ہے۔ اس کو بھی مکتوب سے منسلک کیاہے۔وہ بیدر (جنوب)ا سمبلی حلقہ سے کانگریس پارٹی کے ٹکٹ کے دعویدار ہیں۔ وہ سبھی اراکین اسمبلی اور کونسل سے مل کر انھیں تہنیت پیش کرکے مکتوب دے رہے ہیں تاکہ ان کے نام کی سفارش کی جاسکے۔