Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 11th Jan.
میلبورن، 11 جنوری:ٹاپ سیڈ اور دفاعی چمپئن رافیل نڈال نے کہا ہے کہ آسٹریلین اوپن کے لیے ان کی تیاریاں اچھی جا رہی ہیں اور وہ اپنا ٹائٹل جیتنے کے لیے اچھی پوزیشن میں ہیں۔
22 بار کے گرینڈ سلیم چمپئن 36 سالہ نڈال نے یو ایس اوپن کے بعد سے صرف ایک میچ جیتا ہے۔ انہیں نک کرگیوس کے خلاف گزشتہ سال ومبلڈن کے سیمی فائنل سے قبل پیٹ کی چوٹ کے باعث ریٹائر ہونا پڑا تھا۔اخبار سڈنی مارننگ ہیرالڈ سے بات کرتے ہوئے نڈال نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ گزشتہ چند مہینوں میں میں زیادہ ٹینس نہیں کھیل سکا اور سیزن کے آغاز میں سڈنی میں دو میچ ہارے لیکن سچ پوچھیں تو میں تیاری سے ناخوش نہیں ہوں۔انہوں نے کہا کہ مجھے یقینی طور پر میچز جیتنے کی ضرورت ہے۔ لیکن تیاری بہت اچھی جا رہی ہے، بہت زیادہ پریکٹس کر رہا ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ میں اچھی حالت میں ہوں۔ پھر آپ کو اسے میچوں میں، آفیشل ٹورنامنٹس میں دکھانا ہوگا۔ لیکن میں پراعتماد ہوں کہ اگر پریکٹس اچھی رہی تو میں ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہو جاؤں گا۔ نڈال چھ بار آسٹریلین اوپن کے فائنل میں پہنچ چکے ہیں اور دو بار ٹائٹل جیت چکے ہیں۔نڈال نے میراتھن مقابلے میں ڈینیل میدویدیف کو 2-6، 6-7، 6-4، 6-4، 7-5 سے شکست دی۔آسٹریلین اوپن 2022 کا ٹائٹل جیتا۔آسٹریلین اوپن 2023 ،16 جنوری سے میلبورن میں شروع ہو رہا ہے۔