Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 11th Jan.
دربھنگہ(فضا امام) 11 جنوری:- مہاراجہ لکشمیشور سنگھ کالج کے ہندی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے گزشتہ 10 جنوری 2023 کو “عالمی یوم ہندی” کا انعقاد کیا گیا۔ پرنسپل ڈاکٹر شمبھو کمار یادو نے تقریب کی صدارت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر تیرتھ ناتھ مشرا نے ہندی کی بڑھتی ہوئی نوعیت اور شکل کو واضح کرتے ہوئے ہندی زبان کو ناگزیر قرار دیا۔ اس موقع پر شعبہ کے پروفیسر ڈاکٹر ستیش کمار سنگھ نے اپنے کلام کا اظہار کرتے ہوئے عالمی تناظر میں ہندی کے پھیلاؤ پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔کالج ہندی ڈپارٹمنٹ کے ہیڈ ڈاکٹر امر کانت کنور نے عالمی تناظر میں ہندی کے پھیلاؤ پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔اپنے صدارتی خطاب میں ڈاکٹر شمبھو کمار یادو نے ہندی زبان کو مزید متحرک بنانے کے لیے دیگر زبانوں کے الفاظ کو بھی آزادانہ طور پر اپنانے پر زور دیا۔ ڈاکٹر جوالا چندر چودھری نے ہندی کے امیر خسرو کی کھڑی بولی،بھارتیندو ہریش چندر سے لےکر فادر کامل بلکے،آچاریہ مہابیر پرساد دیویدی ،ہزاری پرساد دیویدیاور گرمٹیا مزدوروں کے ہندی زبان کے تییں سپردگی،اور لال پسینہ کی بھی چرچا کی۔ پروگرام میں ڈاکٹر شانتی ناتھ سنگھ ٹھاکر، ڈاکٹر کرشنا کمار جھا، اردو کی ڈاکٹر زیبا پروین، نظامت کے فرائض ڈاکٹر رامچندر چندریش بحسن وخوبی انجام دیے ۔پروگرام میں اپنی شاعری بھی پیش کی۔