رانجی ٹرافی میں تاریخ رقم، پہلی بار خواتین نے امپائرنگ کی

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 11th Jan.

نئی دہلی ، 11جنوری : 10 جنوری کو رنجی ٹرافی میں ایک نئی تاریخ رقم ہوئی۔ خواتین امپائرز نے پہلی بار اس ٹرافی میں ڈیبیو کیا۔ اس میں سابق اسکورر ورندا راٹھی، سابق سافٹ ویئر انجینئر جنانی نارائن اور سابق کھلاڑی گائتری وینوگوپالن رنجی ٹرافی کی تاریخ میں پہلی بار خواتین امپائر کے طور پر نظر آئیں۔ اس میں جنانی نارائن سورت میں ریلوے اور تریپورہ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں امپائرنگ کر رہی ہیں۔ وہیں جمشید پور میں چھتیس گڑھ اور جھارکھنڈ کے درمیان کھیلے جا رہے میچ میں وینوگوپالن امپائرنگ کر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ ورندا راٹھی گوا اور پانڈیچری کے درمیان جاری میچ میں امپائرنگ کر رہی ہیں۔نارائن جنانی پیشے کے لحاظ سے سافٹ ویئر انجینئر تھیں۔ وہ ہمیشہ کرکٹ میں دلچسپی رکھتی تھیں۔اس کے لیے انہوں نے تمل ناڈو کرکٹ ایسوسی ایشن سے بات کی، پھر TNCA نے اپنے قوانین میں تبدیلی کے بعد انہیں امپائرنگ کی اجازت دی۔ انہوں نے 2018 میں بی سی سی آئی کی سطح کے دو امپائرنگ ٹیسٹ پاس کیے۔ پھر اس نے انجینئرنگ کی نوکری چھوڑ کر امپائرنگ میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا ہے۔