پٹنہ کے کئی علاقوں میں فلاحی تنظیموں نے کمبل تقسیم کیا

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 12th Jan.

پٹنہ کے کئی علاقوں میں ادوفسٹ فاؤنڈیشن کی طرف سے اجتماعی طور پر نوجوان لیڈر جدیو اقلیتی سیل کے ضلع صدر شکیل احمد ہاشمی کے ساتھ آکسفیم کے ڈائریکٹر یعقوب اشرفی کے ہاتھوں ضرورت مند لوگوں کے درمیان کمبل تقسیم کیا گیا اس موقع پر پر شکیل ہاشمی نے امانت فاؤنڈیشن، تاج اینڈ ذاکر سید فیملی چیریٹیبل فاؤنڈیشن (USA) کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت مندوں کی مدد کرنا پروسیوں کا خیال رکھنا بیواؤں اور یتیموں کا پرسان حال بنے رہنا یہ انسانی تقاضا بھی ہے اور اسلامی تعلیم بھی ہمیں پریکٹیکل طور پر ریاست بہار سمیت پورے ملک میں اسلام کی ان تعلیمات کو عام کرنے کی ضرورت ہے جو انسان کو انسانیت کا درس دیتے ہوئے امن و اتحاد اور اخلاق کا پیکر بنا دے اس موقع پرایس آئ سمیت رنجن ڈاکٹرفداحسین راہل چودھری محمدراجورضوان احمد عابد حسین وغیر بھی موجود تھے۔