Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 12th Jan.
ٹھاکرگنج،کشن گنج (محمد محیط حسن رضا)
ٹھاکر گنج نگر پنچایت کے تحت وارڈ نو میں واقع سوامی وویکانند بس اسٹاپ پر سوامی وویکانند کی مجسمہ پر پھول چڑھا کر سوامی وویکانند کا 160 واں جئنتی منایا گیا۔ پروگرام کا آغاز وندے ماترم گیت سے ہوئی۔ اس موقع پر چیف کونسلر سکندر پٹیل، سابق چیف کونسلر دیوکی اگروال، پرمود چودھری، ڈپٹی چیف کونسلر کے نمائندہ کرشنا سنہا نے پھول چڑھا کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ وارڈ نو کے کونسلر کے نمائندہ پردیپ ساہ نے پروگرام کی صدارت کی اور نظامت کونسلر امیت کمار سنہا نے کیا۔ پروگرام میں بی جے پی کسان مورچہ کے ضلع صدر بجلی سنگھ پروفیسر دلیپ یادو کونسلر ببلو داس شمبھو رائے مایانک شانڈلیا منوج چودھری ریٹائرڈ ٹیچر شکل دیو پاسوان بی جے پی لیڈر راجیش کرنانی شیوشنکر مہتو ہنسراج نکھٹ کانگریس بلاک صدر اتم داس انیل مہاراج سپاہی یادو اشوک بھارتی، منموہن ساہ، سنجے سنہا بادل کنڈو ویویک ساہ سنی جھا چندر شیکھر یادو اتل سنگھ چندرکانت گوتم بٹو ساہ نکھل پربھات راج کمار پاسوان بیریندر منڈل بی جے وائی ایم دیہی صدر لکشمن جھا ہیرا سنگھ بی جے پی سٹی جنرل سکریٹری سندیپ شرما وغیرہ موجود تھے اور پھولوں کی مالا چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔