جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے ضرورت مندوں میں گرم کپڑے تقسیم

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 12th Jan.

سمستی پور مورخہ 12 جنوری (محمد خورشید عالم )
جان اور مال اللہ کی دی ہوئی امانت ہے اللہ پاک نے اگر ہم کو مالدار بنایا ہے تو اس مال میں ہمارے ضرورت مند بھائیوں اور بہنوں کا بھی حصہ ہے۔ کل قیامت کے دن اللہ پاک ہم سے سوال کرے گا کہ ہمارے دیے ہوئے مال کو اللہ کے ضرورت مند بندوں کے لئے کتنا خرچ کیا۔ اس وقت ہم کیا جواب دیں گے؟ اگر ہم نے اللہ کی راہ میں خرچ کیا ہوگا تو رب کائنات کے سامنے سرخرو ہوں گے، ورنہ حساب دیتے دیتے پریشان ہو جائیں گے۔یہ باتیں جمعیۃ علماء ہند ضلع سمستی پور کے صدر ڈاکٹر قاری محمد شاہد نے جمعیت علماء کی جانب سے روسڑا اور شیواجی نگر بلاک کی مختلف پنچایتوں میں ضرورت مندوں کے درمیان گرم کپڑے کمبل سوئٹر، جیکٹ وغیر تقسیم کرنے سے قبل کہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج اس سخت سردی میں ہر کوئی پریشان ہے۔ جب ہم اپنے مہنگے گرم بستروں اور قیمتی کپڑوں میں راحت محسوس نہیں کر پارہے ہیں تو ان غریبوں اور محتاجوں کی حالت کیسی ہوتی ہوگی جن کے پاس اس سردی سے بچنے کے لئے معقول انتظام نہیں ہے۔ ڈاکٹر قاری محمد شاہد نے مزید کہا کہ سرد بھری رات میں محتاجوں کی مدد کرکے اللہ کی خوشنودی حاصل کرکے دونوں جہاں میں کامیابی حاصل کرنے کا بہتر موقع ہے۔ اہل ثروت آگے آئیں اور اس سردی میں گرم کپڑوں سے ضرورت مندوں کی مدد کریں۔اہل خیر حضرات کی مدد سے ضلع کے نصف درجن بلاکوں کے درجنوں گاؤس میں جمعیت علماء نے گرم کپڑے وغیرہ پہنچانے کی کوشش کی ہے۔اس موقع پر مولانا اسلم جاوید مولانا شوکت مفتی محمد ذوالقرنین قاسمی مولانا صبغت اللہ مظاہری وغیرہ موجود رہے۔ جنہوں نے اپنے ہاتھوں سے  ضرورت مندوں میں گرم کپڑے وغیرہ تقسیم کئے۔
غربوں نے ادارہ کے لوگوں کو دعائیں دے رہے تھے ۔