مائونواز وں کا ماسٹرمائنڈ کمانڈو کارروائی میںزخمی

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 12th Jan.

رائے پور،12جنوری:سیکورٹی فورسز نے مائونواز رہنماء مڈوی ہڈماجو کئی دہشت گردانہ حملوں میں ماسٹرمائنڈ تھا کو آج ایک انکائونٹر کے دوران بری طرح زخمی کیاگیا۔پولیس کی یہ کارروائی سب سے بڑی بتائی جارہی ہے کیونکہ اس میں ہیلی کاپٹر کے علاوہ ڈرون اور کمانڈوز نے حصہ لیا اوران کی معاونت سی آر پی ایف چھتیس گڑھ پولیس نے کی۔ وزیرداخلہ نے حال ہی میں کہاتھا کہ 2024کے الیکشن سے پہلے مائونوازجنگجوئوں کا صفایا کیا جائے گا۔ ایک رپورٹ کے مطابق جب یہ فوجی کارروائی کی گئی تو کوبرا یونٹ کے کمانڈو تلنگانہ اور اڑیسہ سے ملے چھتیس گڑھ سرحد پر کمانڈوز کوایک سنسان علاقے میں کارروائی کیلئے اتارا۔ اور جب وہ نیچے آرہے تھے تو اس وقت مائونوازوں نے گولیا ں چلائیں۔ لیکن بعد میں وہ رات کے اندھیرے میں فرار ہوگئے۔ اس کارروائی میں کوئی بھی پولیس اہلکار زخمی نہیں ہوا۔ اور اب یہ معلومات کی جارہی ہے کہ مائونوازوں کو کتنا نقصان ہوا ہے۔ اس سلسلے میں مقامی علاقے کی تلاشی لی جارہی ہے۔ مائونوازوں نے اپنی ایک ریلیز میں کہا کہ ان پر ایک ہوائی حملہ کیاگیا۔ اور یہ بھی دعویٰ کیا کہ کئی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی ہے کہ 55ماڈوی ہڈما زخمی ہوئے ہیں۔ 2004سے لیکر اب تک اس نے دو درجن سے زیادہ حملے کئے ۔ جس میں دنتے واڑہ واقعہ بھی شامل ہے اور اس میں 76سی آر پی ایف کے جوان ہلاک ہوئے۔