Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 13th Jan.
سمستی پور 13 جنوری، ( فیروز عالم )
سمستی پور میں میونسپل انتخابات میں نو منتخب میئر اور ڈپٹی میئر کے ساتھ ساتھ نو منتخب 47 وارڈ کونسلروں کو ڈی ایم یوگیندر سنگھ نے حلف دلایا سمستی پور میونسپل کارپوریشن کے چیف کونسلر کے طور پر،انیتا رام اور ڈپٹی چیف کونسلر رامبالک پاسوان نے حلف لیا ہے خیال رہے کہ میونسپل کارپوریشن کی پہلی خاتون چیف کونسلر انیتا رام اور پہلی ڈپٹی چیف کونسلر رامبالک پاسوان منتخب ہوئی ہیں، اس موقع پر منتخب عوامی نمائندوں اور ان کے حامیوں میں خوشی کی لہر دیکھی جارہی ہے کئی پرانے وارڈ کونسلروں میں سے جو وارڈ کونسلر دوسری بار منتخب ہوئے ہیں ان میں وارڈ نمبر 23 میونسپل کونسل کی سابق چیئرمین ارچنا دیوی، وارڈ نمبر 33 سے روبی کماری، وارڈ نمبر 22 سے سوجے کمار گڈو کے علاوہ وارڈ نمبر 26 سے رافعہ ز بین وارڈ نمبر 27 سے جینت پروین, دھیرج کمار رام, وارڈ کونسلر رام بدن رائے، ببلی دیوی سمیت تمام نو منتخب وارڈ کونسلر موجود تھے اسی موقع پر چیف کونسلر انیتا رام نے بتایا کہ میری پہلی ترجیح میونسپل کارپوریشن کے علاقے کو ہمہ جہت ترقی کی طرف لے کر جانا ہو گا، میونسپل کارپوریشن کے علاقے میں صفائی کے نظام کو تین مرحلوں میں خوش اسلوبی سے چلانا ہے، تمام میونسپل کارپوریشن ایریاز چوک چوراہے اور گلیاں روشن کرنی ہیں! انہوں نے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن کے علاقے میں مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے تمام منصوبوں کو نافذ کرنا بھی میری ترجیحات میں پہلی جگہ ہے حلف برداری کی تقریب میں ضلع مجسٹریٹ، ڈپٹی الیکشن آفیسر ونود کمار، اطلاعات اور تعلقات عامہ کے افسر اشونی چوبے کے علاوہ کئی عہدیدار موجود تھے