ہائی کورٹ کے وکیل ناگیندرنائک کی ہائی کورٹ جج کے لئے چوتھی مرتبہ سفارش

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 13th Jan.

بنگلورو،13 جنوری:بھٹکل سے رکھنے والے کرناٹک ہائی کورٹ کے وکیل ناگیندر نائک کو سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی قیادت والی کولجیم نے چوتھی مرتبہ ہائی کورٹ کے جج کے طورپر سفارش کی ہے۔سپریم کورٹ کولجیم کی طرف سیملک کی مختلف ہائی کورٹوں کے لئے محکمہ قانون کے 7افسران کو ترقی دیتیہوئے جج کے عہدے پر تقرر کرنے کی سفارش کی ہے۔ ان میں بھٹکل کے سنئیر ہائی کورٹ وکیل ناگیندرنائک بھی شامل ہیں۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ کی کولجیم ناگیندر نائک کانام بطور جج چوتھی مرتبہ سفارش کرنا خاص بات ہے۔سپریم کورٹ کی کولجیم نے ہائی کورٹ کے سنئیر وکیل ناگیندر رام چندر نائک کوہائی کورٹ جج کے طورپر نامزد کئے جانیو الی اپنی پرانی سفارش کو برقرار رکھتے ہوئے 10جنوری کو منعقدہ کولجیم میٹنگ میں فیصلہ لیا۔ اس سے قبل اکتوبر 2019 میں پہلی مرتبہ جج کے عہدے پر فائز کرنیکی سفارش کی تھی۔ اس کے بعد مارچ 2021اور ستمبر 2021کو بھی سپریم کورٹ کولجیم کی طرف سے سفارش کی گئی تھی۔رویت رہی ہے کہ جب بھی کولجیم اپنی کسی سفارش کو دوبارہ بھیجتی ہے تو مرکزی حکومت اس کو منظور کرلیتی تھی۔ لیکن مرکزی حکومت نے نومبر 2021کو ناگیندر نائک سمیت سپریم کورٹ کی طرف سے سفارش کردہ 21 میں سے 19نام واپس بھیجے تھے۔ سپریم کورٹ کی کولجیم چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ ، ایس کے کول اور کے ایم جوسف پرمشتمل ہے۔