Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 14th Jan.
راورکیلا؍نئی دہلی ، 14جنوری:اڈیشہ میں شروع ہونے والے ہاکی ورلڈ کپ 2023 میں ہندوستان نے شاندار آغاز کیا ہے۔ ٹیم انڈیا نے اپنے پہلے میچ میں اسپین کو 2-0 سے شکست دی ہے۔ ہندوستان کی جانب سے اس میچ میں امیت روہیداس اور ہاردک سنگھ نے گول کئے ہیں۔ اب ہندوستانی ٹیم کا اگلا میچ 15 جنوری یعنی آج انگلینڈ کے خلاف ہونا ہے۔ ہندوستانی ٹیم نے ورلڈ کپ میں شاندار آغاز کیا ہے، ایسے میں ہندوستانی ٹیم انگلینڈ کیخلاف اپنی تال برقرار رکھنے کی کوشش کرے گی اور انہیں شکست دے گی۔اپنے ابتدائی میچ میں اسپین کو 2-0 سے شکست دینے کے بعد ٹیم انڈیا اب اپنا دوسرا میچ 15 جنوری کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ زبردست مقابلہ ا اتوار کو راورکیلا کے برسا منڈا انٹرنیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ہوگا۔ ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان یہ میچ ہندوستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا۔ہندوستانی ٹیم نے اس ورلڈ کپ میں شاندار شروعات کی ہے۔ ٹیم انڈیا نے اپنے پہلے میچ میں اسپین کو 2-0 سے شکست دی ہے۔ ایسے میں سبھی کو پوری امید ہے کہ ٹیم انڈیا اپنی جیت کا سلسلہ برقرار رکھے گی ۔ ہاکی انڈیا کی ٹیم اس طرح ہے : ہرمن پریت سنگھ (کپتان)، پی آر سری جیش (گول کیپر)، ارمان پریت سنگھ، سریندر کمار، ورون کمار، امیت روہیداس، نیلم سنجیپ جیس، من پریت سنگھ، ہاردک سنگھ، نیل کانت شر، شمشیر سنگھ، وویک ساگر پرساد، کرشنا پاٹھک (گول کیپر)، آکاش دیپ سنگھ، ابھیشیک، سکھ جیت سنگھ، مندیپ سنگھ اور للت کمار اپادھیائے۔