خدا بخش لائبریری میں اردوکے مشہور شاعرکیفی اعظمی اور جاوید اختر کی یاد میں کتابوں کی نمائش

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 18th Jan.

پٹنہ : ۱۸ جنوری۲۰۲۳ :خدا بخش لائببریری میںاردوکے مشہور شاعرکیفی اعظمی ( ۱۴ ؍جنوری) اور جاوید اختر(۱۷۔جنوری)کی یوم پیدائش کے موقع پرکتابوں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔جس میں کیفی اعظمی اور جاوید اخترکی نگارشات کے ساتھ ساتھ ان پر لکھی گئی کتابوں کی بھی نمائش لگائی گئی۔اس نمائش میں طلبا اور طالبات نے شرکت کی اور اس سے مستفید ہوئے۔
کیفی اعظمی بنیادی طور پر نظم کے شاعر تھے۔ان کی قابل ذکر نظموں میں عورت، اندیشہ، مکان اور دوسرا بن باس قابل ذکر ہیں ۔آپ اپنی ادبی خدمات کے لئے پدم شری اور ساہتیہ اکادمی ایوارڈ سے نوا زے جا چکے ہیں۔جاوید اختراردو شاعر کے ساتھ ساتھ فلمی دنیا کے بھی اسکرپٹ رائٹر اور نغمہ نگار ہیں۔