Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 18th Jan.
ملبورن ، 18 جنوری : امریکی ٹینس کھلاڑی میکنزی میکڈونالڈ نے ہسپانوی قدآورٹینس کھلاڑی اور دفاعی چمپئن رافیل نڈال کادوبارہ آسٹریلین اوپن ٹائٹل جیتنے خواب چکنا چور کر دیا۔ میکڈونالڈ نے آسٹریلین اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں نڈال کو 6-4 6-3 7-5 سے شکست دی۔
36 سالہ نڈال بھی میچ میں زخمی ہو گئے تھے۔ نڈال کے بائیں کولہے میں درد تھا ، جس کی وجہ سے وہ دوسرے سیٹ کے اختتام پر میڈیکل ٹائم آؤٹ لینے اور میچ جاری رکھنے پر مجبور ہوئے ، لیکن آخر کار وہ 6–4 6–3 7–5 سے ہار گئے۔ اس دوران ان کی اہلیہ میری کو اسٹینڈ سمیں روتے ہوئے دیکھا گیا۔2016 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب نڈال آسٹریلین اوپن سے اتنی جلدی باہر ہوئے ہیں۔ نڈال نے گزشتہ سال آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیتا تھا ، جہاں انہوں نے ٹائٹل میچ میں ڈینیل میدویدیف کو شکست دی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے جون میں اپنا 14 واں فرنچ اوپن ٹائٹل جیتا تھا۔