Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 18th Jan.
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) آج مورخہ 18 جنوری 2023 کو عظیم مجاہد آزادی اور قوم پرست رہنما مومن اعتراف مرحوم عبدالقیوم انصاری صاحب کی 50ویں برسی کے موقع پر مقامی ایس پی جین کالج کے لوہا سنگھ آڈیٹوریم میں ایک عظیم سیمینار منعقد کیا گیا جسکا موضوع تھا “شکتیمان بھارت- شراب سے پاک بہار @ 2023 جسکی صدارت شعبہ سیاسیات کے سربراہ ڈاکٹر محمد علاء الدین انصاری عزیزی اور اسٹیج نظامت ڈاکٹر اندرمنی سنگھ نے کی جسمیں کثیر تعداد میں طلباء و طالبات شریک تھے ۔ سابق پرنسپل ڈاکٹر کاشی سنگھ کی موجودگی اور موجودہ انچارج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر گروچرن سنگھ نے بطور مقرر اس موقع پر اہم خطاب کیا ۔ قابل ذکر سیمینار میں اپنے استقبالیہ کلمات میں پرنسپل ڈاکٹر گروچرن سنگھ نے کہا کہ انصاری صاحب ملک کے ان اولین صف کے قومی رہنماؤں میں سے ایک تھے جنہوں نے مسلم لیگ اور مسٹر جناح کے ہاتھوں ملک کی تقسیم کے خلاف شیر کی طرح لڑائی لڑی ۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے ایڈووکیٹ عین العالم صاحب نے کہا کہ انصاری صاحب انتہائی دیانتدار، اصول پسند، غریبوں اور محروموں کے کارآمد منتظم تھے ۔ انکی خدمات کی روشنی میں انہیں بھارت رتن کا خطاب ملنا چاہئے۔ شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر علاءالدین عزیزی نے کہا کہ ہندوستان کی سیاسی تاریخ میں وزیر اعظم پنڈت نہرو سے لیکر نریندر مودی تک ملک ترقی یافتہ اور طاقتور ہوا ہے ۔ ہماری ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں بہار مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور منشیات سے پاک معاشرے کی تشکیل میں سب سے آگے ہے ۔ مذکورہ پروگرام میں ڈاکٹر عذرا پروین کے علاوہ شعبہ نباتیات کی چیئرپرسن آفرین انیس، پوجا کماری کے ساتھ کمار پانڈے وغیرہم نے خصوصی طور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔