چوروں نے کاٹی دہلی میٹر وکی کیبل،مجنٹا لائن سروس پر پورے دن پڑا رہا اثر

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 19th Jan.

نئی دہلی،19جنوری:میٹرو کی میجنٹا لائن پر میٹرو سروس بدھ کو دن بھر متاثر رہی۔ ڈی ایم آر سی سے موصولہ اطلاع کے مطابق کسی نے کیبل چوری کرنے کے لیے میٹرو سروس شروع ہونے سے کچھ گھنٹے پہلے اوکھلا برڈ سینکچری اور کالندی کنج اسٹیشنوں کے درمیان سگنلنگ کیبل کو کاٹنے کی کوشش کی۔ جس کی وجہ سے یہاں سے میٹرو ٹرینیں گزرنے کے دوران کنٹرول روم کو ٹھیک سے سگنل نہیں مل رہے تھے۔ ایسے میں سیفٹی پروٹوکول کے تحت ٹرینوں کو ان دونوں سٹیشنوں کے درمیان مینوئل موڈ پر کنٹرول سپیڈ پر چلنا پڑا جس سے میٹرو سروس متاثر ہوئی اور مسافروں کو قریبی سٹیشنوں پر ٹرینوں کا کافی دیر انتظار کرنا پڑا۔ڈی ایم آر سی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ مسئلہ صبح 5:15 بجے کے قریب پایا گیا۔ کیبل کی مرمت کے کام میں کافی وقت لگتا ہے اور اس دوران ٹرینوں کی آمد و رفت کو مکمل طور پر روکنا پڑتا ہے۔ کیبل کی مرمت کا کام دن میں کیا جاتا تو مسافروں کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا۔ اسی وجہ سے رات کو مسافر سروس ختم ہونے کے بعد کیبل ٹھیک کرنے کا فیصلہ کیا گیا، تاکہ میٹرو سروس کو بند نہ کرنا پڑے۔ ایسے میں بدھ کو دن بھر ٹرینیں متاثرہ حصے پر کنٹرول کی رفتار سے چلائی گئیں جس کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم، ڈی ایم آر سی نے صبح ہی سوشل میڈیا کے ذریعے مسافروں کو اس بارے میں آگاہ کیا تھا، تاکہ وہ اضافی وقت نکال سکیں۔حیرت کی بات یہ ہے کہ جس جگہ کیبل چوری کی کوشش ہوئی وہ میٹرو کا ایک ایلیویٹڈ سیکشن ہے اور ٹریک تک رسائی نہیں ہے۔ اس کے باوجود چور کئی فٹ اوپر چڑھ کر تاریں کاٹ کر وائی ڈکٹ تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے۔ چوروں کا سراغ لگانے کے لیے ڈی ایم آر سی نے دہلی پولیس کے میٹرو یونٹ میں بھی شکایت درج کرائی ہے، جس کے بعد پولیس ایف آئی آر درج کر کے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔