Taasir Urdu News Network – Md.Arshad 23st Jan.
پٹنہ :22جنوری (تاثیر بیورو)کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا بابائے قوم مہاتما گاندھی کی برسی 30جنوری کو مکمل ہورہی ہے۔ اس موقع پر کانگریس کی جانب سے ایک بڑا پروگرام جموں وکشمیر میں منعقد کیا گیا ہے۔ اس میں ملک کی تمام علاقائی اور قومی پارٹیوں کوشرکت کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔ پروگرام میں وزیراعلیٰ نتیش کمار اور نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اب تک بہار کے ان دونوں بڑے رہنمائوں نے کانگریس کو کنفرم نہیں کیا کہ وہ اس پروگرام میں شامل ہوں گے یا نہیں۔ پروگرام میں عام آدمی پارٹی ، کے سی آر اور بی جے پی کوچھوڑ کر 24پارٹیوں کو بلایا گیا ہے۔ کانگریس صدر ملکا رجن کھڑگے کی جانب سے دعوت نامہ بھیجا گیا ہے۔ دعوت نامے میں کہا گیا ہےکہ موجودہ بی جےپی حکومت نے لوگوں کے بیچ نفر ت پیدا کیا ہے اب ملک کے عوام کو اپنے ہی ملک میں ڈر لگنے لگا ہے۔ لہٰذا کانگریس کے راہل کی بھارت جوڑو یاترا کی اختتامی تقریب میں شامل ہو کر راہل کی ملک جوڑو مہم کو تقویت ملے گی۔