وزیراعلیٰ نے جگیاسا بہل کے اسٹارٹ اپ کی ستائش کی

Taasir Urdu News Network – Md.Arshad 23 st Jan.

شملہ :22جنوری (ایجنسی )وزیراعلیٰ ٹھاکر سکھویندر سنگھ سکھو کے سامنے شملہ ضلع باشندہ جگیاسا بہل نے اسٹارٹ اپ کے تحت گھریلو سجاوٹ اور بہتر طرز زندگی سے متعلق پروڈکٹ کی نمائش کی ۔ سبھی پروڈ کٹ کلو پٹی پر تیار کیا گیا ہے۔ جو جدید ترین اور انوکھی روایت کا مجموعہ ہے۔ وزیراعلیٰ نے جگیاسا بہل کی کوششوں کی ستائش کرتےہوئے ان کے پروڈکٹ کو دلچسپی سے دیکھا ۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت دستکاری کو فروغ دینے کیلئے اس کی حفاظت پر خاص توجہ دے رہی ہے۔