گورنمنٹ طبی کالج و اسپتال پٹنہ میں طبین فیسٹ کا افتتاح

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 1st Feb

پٹنہ،یکم /فروری(پریس ریلیز)ہرسال 11فروری کو حکیم اجمل خاںمرحوم کے یوم پیدائش کے موقع پریوم یونانی منایا جاتا ہے ۔اس سال گورنمنٹ طبی کالج واسپتال ،پٹنہ اور انجمن خدام الطب جوکالج کے طلبہ کی انجمن ہے نے طبین فیسٹ 2023کے طور پرمنانے کافیصلہ کیا ہے ۔اس کے تحت کھیل کود مقابلہ،فنی و ثقافتی پروگرام، سمیناراوریونانی طریقہ طب کے تئیں لوگوں میں بیداری مہم وغیرہ شامل ہے ۔11فروری کو اختتامی اجلاس کالج اڈیٹوریم ہال میں کیا جائے گا ۔جس میں فاتح ٹیم کو انعامات سے بھی نوازاجائے گا۔ آج کھیل مقابلہ کا افتتاح ڈاکٹر شمیم احمدوزیر قانون حکومت بہاراورپرنسپل ڈاکٹر توحیدکبریانے بیڈ منٹن کھیل کراور غبارہ اڑاکر کیا ۔اس موقع پرمنعقد افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا ،تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا تقریب کی صدارت پرنسپل ڈاکٹر توحید کبریانے کی ،ڈاکٹرکبریانے اپنے صدارتی خطاب میں کالج کا مختصر تعارف اورتاریخی پس منظر پیش کیا ،اس کے بعد ڈاکٹر تنویر احمدصدرشعبہ تحفظی وسماجی طب نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور پروگرام کا مقصداورمسیح الملک حکیم اجمل اورحکیم کبیرالدین مرحوم کی شخصیت پرمختصر روشنی ڈالی،اس کے بعد مہمان خصوصی ڈاکٹر شمیم احمد وزیر قانون حکومت بہار نے خطاب کیا ،اپنے خطاب میں وزیر موصوف نے حکما ء وطب یونانی کی اہمیت پرروشنی ڈالی ،سماج میں بڑھ رہے امراض قلب پرریسرچ کرنے کی ضرورت پرزور دیتے ہوئے کہ یونانی کے طلبا واطباء یونانی پیتھی پراپنی توانائی مرکوز کریں تاکہ یونانی پیتھی کا مزید فروغ ہوسکے ۔اس کے بعد ڈاکٹر جاوید ماہر امراض اسنان جی ٹی سی ایچ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔انہوںنے وزیر موصوف کی توجہ یونانی سے متعلق مسائل کی طرف جانب مرکوز کرائی ،اورامید ظاہر کی کہ موجودہ دور حکومت میں یونانی کے مسائل حل ہورہے ہیںمزید ہوں گے ۔طالبات نے کالج کا ترانہ بھی پیش کیا ،اخیر میں قومی ترانہ پرمجلس کاختتام ہوا۔اس موقع پرکالج واسپتال ہذا کے تمام اساتذہ وکارکنان اور طلباء بڑی تعداد میں موجود تھے ۔جن میں ڈاکٹر رضی احمدصدرشعبہ امراض نسواں وقبالات،ڈاکٹر محمد امین الدین قاسمی، ڈاکٹر محمدساحل سکریٹری انجن خدام طب،ڈاکٹر علی مناظر،ڈاکٹر اسدالباری،ڈاکٹر نایاب حسین،ڈاکٹرنفیس اختر،عادل بیدار،احمدرضا،عرفان احمد،صفیہ ،شگفتہ،منزل قابل ذکر ہیں۔مذکورہ بالا جانکاری انجمن خدام الطب کے سکریٹری محمد ساحل نے پریس ریلیز کے ذریعہ دی۔