Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 1st Feb
پٹنہ سیٹی 1فروری ( ذوالقرنین) بہار اسکول اکزامنیشن بورڈ کے ذریعہ انٹرمیڈیٹ کا امتحان آج سے شروع ہوگیا ہے اس کے لئے1464 مرکز بنایا گیا ہے پہلے روز کے امتحان میں پہلی نشست میں حساب اور دوسری نشست میں ہندی کا امتحان لیا جا ئیگا پہلی نشست کا امتحان 9.30 سے شروع ہوکر دن12.45 تک جاری رہا اس کے لئے تمام امتحان مراکز پر پولیس کے جوان کی نگرانی میں امتحان لیا گیا اس انٹر میڈیٹ امتحان میں لگ بھگ13 لاکھ سے زائد طلبائو طالبات امتحان دے رہیں ہیں امتحان صاف ستھرا بد عنوانی سے پاک ماحول میںمنعقد ہو اس کے لئے ضلعی انتظامیہ بورڈ ویڈیو گرافی کیساتھ ساتھ سی سی ٹی وی کیمرہ بھی لگایا ہے تمام مراکز پر دفعہ 144 لگایا گیا ہے طلباء و طالبات کو چپل میں ہی امتحان دینا ہگا امتحان مرکز میں الیکٹرونک گھڑی کے ساتھ ساتھ کسی بھی طرح کے الیکٹرونک اشاء لے جانے ی اجازت نہیں ہوگی امتحان کو بہتر طریقہ سے جاری رکھنے کے لئے امتحان انتظامیہ کمیٹی نے انٹر کونسل میں کنٹرول روم بنایا ہے